از افاضاتِ خلفائے احمدیت

اگراپنی زندگیوں کو خوشگوار بنانا ہے تو دعاؤں پر زور دیں

(مبشر احمد ظفر۔ لندن)

امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزنےخطبہ جمعہ15؍اگست2003ءمیں فرمایا:

معاشرے میں آج کل بہت سارے جھگڑوں کی وجہ طبیعتوں میں بے چینی اور مایوسی کی وجہ سے ہوتی ہے جو حالات کی وجہ سے پیداہوتی رہتی ہے۔ اور یہ مایوسی اور بے چینی اس لئے بھی زیادہ ہو گئی ہے کہ دنیا داری اور مادیت پرستی اور دنیاوی چیزوں کے پیچھے دوڑنے کی طرف زیادہ توجہ پیدا ہو گئی ہے۔ اللہ تعالیٰ کی ذات پر توکل کم ہوگیاہے اور دنیاوی ذرائع پر انحصار زیادہ ہوتا جا رہاہے۔اس لئے اگر اپنی زندگیوں کو خوشگوار بناناہے تو جیساکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے فرمایاکہ دعاؤں پر زوردیں اور اسی سے آپ کی دنیا اور عاقبت دونوں سنوریں گی۔اوریہی توکل جو ہے آپ کا آپ کی زندگی میں بھی اور آپ کی نسلوں میں بھی آپ کے کام آئے گا۔

(مرسلہ: مبشر احمد ظفر۔ لندن)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button