اطلاعات و اعلانات

اطلاعات واعلانات

درخواستہائے دعا

٭… ذیشان محمود صاحب مربی سلسلہ، سیرالیون تحریر کرتے ہیں کہ مکرم مبارک احمد طاہر صاحب سیکرٹری مجلس نصرت جہاںمختلف عوارض کے سبب طاہر ہارٹ انسٹیٹیوٹ ربوہ میں زیر علاج ہیں۔

احباب جماعت سے دعا کی خاص درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے شفائے کاملہ عطا فرمائے اور مقبول خدمت کی توفیق دیتا چلا جائے۔آمین

٭… شیخ رفیق احمد طاہرصاحب یوکے تحریر کرتے ہیں کہ میری بھتیجی عزیزہ سارہ نعیم کا آپریشن کامیاب ہوگیاہے اوراللہ تعالیٰ نے ڈاکٹروں کی امیدوں سے بڑھ کر معجزانہ طور پر فضل فرمایا ہے۔ الحمدللہ

عزیزہ ہسپتال سے ڈسچارج ہو چکی ہیں۔ مگر ہسپتال کے زیر نگرانی ریکوری پراسس جاری ہے۔ بہت ساری پیچیدگیوں اور ممکنہ خطرات کے باوجود شفایابی، اللہ تعالیٰ کا محض احسان اور دعاؤں کا ثمرہ ہے۔

احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ فضل و احسان کا سلوک جاری رکھے اور عزیزہ سارہ کو شفائے کاملہ و عاجلہ سے نوازے۔آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button