مصروفیات حضور انور

حضرت امیر المومنین خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ کی مصروفیات مورخہ 30؍نومبر تا 06؍دسمبر 2018ء

مورخہ 30؍نومبر تا 06؍دسمبر 2018ءکے دوران حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزکی گوناگوں مصروفیات کے علاوہ دیگر امورکی ایک جھلک ہدیۂ قارئین ہے: 

٭…30؍ نومبربروز جمعۃ المبارک :(مسجد بیت الفتوح) حضورِ انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا جو ایم ٹی اے کے مواصلاتی رابطوں کے ذریعہ ساری دنیا میں سنا اور دیکھا گیا۔حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں اطاعت اور اخلاص و وفا کے پیکر چند بدری اصحابؓ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی سِیرتِ مبارکہ کا تذکرہ فرمایا۔ نیز انڈونیشیا کے ایک دیرینہ خادم سلسلہ عالیہ احمدیہ، واقفِ زندگی و مبلغ سلسلہ محترم سیوطی عزیز احمد صاحب کا ذکرِ خیر فرمایا اور نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔

٭ …یکم دسمبربروز ہفتہ:حضورِ انور نے مسجد فضل لندن میں نمازِ ظہر و عصر کے بعد درج ذیل 6 نکاحوں کا اعلان فرمایا۔ بعد ازاں تمام فریقین کو شرفِ مصافحہ بخشا اور مبارکباد دی۔

1۔ عزیزہ حنا منظور (جرمنی) بنت مکرم منظور احمد صاحب (اسلام آباد۔ پاکستان) ہمراہ مکرم سہیل ریاض احمد (مبلغ سلسلہ۔ استاد جامعہ احمدیہ جرمنی) ابن مکرم ریاض احمد صاحب (جرمنی)۔ 2۔ عزیزہ انیسہ عابد (واقفہ نو) بنت مکرم عبد الواسع عابد (مبلغ سلسلہ نائیجیریا) ہمرا مکرم حفیظ احمد (فارغ التحصیل جامعہ احمدیہ یوکے) ابن مکرم انیس احمد صاحب (لندن)۔ 3۔ عزیزہ عالیہ بشریٰ صنوبر رحمان بنت مکرم محبوب الرحمان صاحب (لندن) (نواسی بشیر آرچرڈ صاحب مرحوم)ہمراہ مکرم مبارک احمد وسیم (لندن) ابن مکرم کلیم احمد وسیم صاحب۔ 4۔ عزیزہ انعم یعقوب (سالفورڈ۔ یوکے) بنت مکرم یعقوب علی سدھو صاحب (لاہور) ہمراہ مکرم حسنین سعید ابن مکرم سعید احمد صاحب (لندن)۔ 5۔عزیزہ اسماء یونس بنت مکرم محمد یونس صاحب (پالینڈ) ہمراہ مکرم عاصم افضل (لندن) ابن مکرم محمد افضل صاحب۔ 6۔ عزیزہ عا فیہ منان (لندن) بنت مکرم عبد اللہ جاوید فاروقی صاحب (لاہور) ہمراہ مکرم عبد الصمد ڈار ابن مکرم عبد المجید ڈارصاحب (لندن)۔

٭ …03؍ دسمبر بروز سوموار:حضور انور آج صبح اسلام آباد (ٹلفورڈ)تشریف لے گئے اور وہاں پر ہونے والی تعمیرات کا تفصیلی معائنہ فرمایا۔ ان تعمیرات میں مسجد، ملٹی پرپز ہال، دفاتر، رہائشی بلاک وغیرہ شامل ہیں۔ حضورِ انور ایّدہ اللہ نے نمازِ ظہر و عصر اسلام آباد میں پڑھائیں جس کے بعد واپسی ہوئی۔

شام کو فیملی ملاقاتوں کے بعد حضور انور مکرم نوید احمد بسراء ابن مکرم زاہد انور بسراء صاحب اور عزیزہ عمارہ احمد بنت مکرم تنویر احمد ججہ صاحب (جرمنی) کی دعوت ولیمہ میں شرکت کے لئے مسجد ’بیت الفتوح‘ تشریف لے گئے۔ حضورِ انور نے نمازِ عشاء مسجد بیت الفتوح میں پڑھائی اور اس کے بعد دعوتِ ولیمہ میں شرکت فرمائی۔

٭ …04؍ دسمبر بروز منگل: حضورِ انور نے مسجد فضل لندن میں نمازِ ظہر و عصر کے بعد ایک تقریبِ نکاح کو برکت بخشی۔ مکرم عطاء المجیب راشد صاحب (امام مسجد فضل لندن) نے نکاح کا اعلان کیا جبکہ حضورِ انور ایّدہ اللہ تعالیٰ نے نکاح کے اختتام پر دعا کروائی اور فریقین کو مبارک باد کے ساتھ اپنی دعاؤں سے نوازا۔

ملاقات حضورِ انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز

اس ہفتہ کے دوران حضورِ انور نے پانچ روز دفتری جبکہ چھ روز ذاتی ملاقاتیں فرمائیں۔ متعدد افسرانِ صیغہ جات ، امراء ممالک، بعض ممالک کی ذیلی تنظیموں کے صدوراور دیگر احباب نے حضورِ انور سے اپنی دفتری ملاقاتوں میں ہدایات اور رہنمائی حاصل کی۔

اس ہفتہ کے دوران 102؍فیملیز اور66 ؍ احباب نے انفرادی طور پرحضورِ انور سے شرفِ ملاقات کی سعادت پائی۔اپنے آقا سے ملاقات کے لئے حاضر ہونے والے ان احبابِ جماعت کا تعلق 15؍ ممالک سے تھا جن میں امریکہ، کینیڈا، جرمنی، بیلجئم، ہالینڈ، آئرلینڈ، گیمبیا، نیوزی لینڈ، انڈیا، پاکستان، اور یوکےکے علاوہ بعض عرب ممالک سے آنے والے احباب شامل ہیں۔

اَللّٰھُمَّ أَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ
وکُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button