اطلاعات و اعلانات

اطلاعات واعلانات

٭… ادغان احمد باجوہ صاحب گروس گیراؤ جرمنی سے تحریر کرتے ہیں کہ مورخہ 4؍ستمبر2022ء کو خاکسار کے بڑے بھائی مکرم فاران احمد باجوہ (واقفِ نو) کی دعوتِ ولیمہ کی پُر مسرت تقریب کرسٹل پیلس، میرج ہال گروس گیراؤ میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر محترم عبد اللہ واگس ہاؤزر صاحب امیر جماعتہائے احمدیہ جرمنی نے دعا کروائی ۔

بارات جرمنی سے یوکے گئی تھی جہاں حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نےازراہ شفقت مورخہ 23؍جولائی 2022ء کو بعد نماز عصرمسجد مبارک اسلام آباد میں عزیزہ ساخرہ لقمان (واقفہ نو) بنت لقمان احمد کشور صاحب (انچارج شعبہ وقف نو مرکزیہ ) کے ہمراہ بھائی کےنکاح کا اعلان فرمایا تھا ۔

اس کے بعدحضور انور نے خاص شفقت فرماتے ہوئے اپنے دفتر سے دعا اور بابرکت تحائف کے ساتھ دلہا دلہن کو رخصت فرمایا۔

اسی روز مورڈن کے ایک مقامی شادی ہال میں باقاعدہ تقریب رخصتانہ کا اہتمام کیا گیا تھاجس میں قریبی رشتہ داروں کے علاوہ مقامی دوست احباب بھی شامل ہوئے۔

دورانِ ملاقات دعا سے قبل حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے خاکسار کے والدین سے استفسار فرمایا کہ آپ نےیوکے میں کتنے دن ٹھہرناہے؟ عرض کی گئی کہ ایک ہفتہ تک قیام کا ارادہ ہے تواس پر حضور انورایدہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا کہ پھر آپ لوگوں کی طرف سے یہاں ہی ولیمہ کی دعوت بھی کی جائے کیونکہ مسنون ولیمہ تین دن کے اندر ہوتا ہے۔بے شک چند مہمانوں کو یا دلہن کے گھر والوں کو ہی دعوت میں شامل کرلیں۔ اس کے بعد واپس جرمنی جاکر بڑے پیمانہ پر جو ولیمہ کے نام پر دعوت کرنی ہے کرلینا وہ دعوت ہی ہوگی لہٰذا حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے ارشاد کی تعمیل میں اگلے روز 24؍جولائی 2022ء کو گھر کے گارڈن میں ہی (بالمقابل مسجد فضل لندن) جہاں ہمارا قیام تھا، ایک چھوٹی سی دعوت ولیمہ کا اہتمام کیا گیا جس میں جرمنی سے گئے ہوئے باراتیوں کے علاوہ اہل خانہ اورچندمقامی رشتہ دار بھی شامل ہوئے۔

مزید تحریرہے کہ 2؍ستمبر 2022ء کو اسی شادی ہال میں خاکسار کی خالہ زاد بہن عزیزہ ماریہ خاور باجوہ بنت خاور رشید باجوہ صاحب کی بھی تقریب رخصتانہ ہمراہ مکرم منیب احمد صاحب ابن مکرم کوثر احمد باجوہ صاحب ، فرینکفرٹ جرمنی منعقد ہوئی ۔ان کے نکاح کا اعلان کچھ ماہ قبل ہوچکا تھا۔تقریب رخصتانہ پر محترم مولانا عبدالباسط طارق صاحب، مبلغ سلسلہ نے دعا کروائی۔

احباب جماعت کی خدمت میں دعا کی درخواست ہےکہ خدا تعالیٰ محض اپنے فضل سےحضور انور کی دعاؤں کے طفیل ان دونوں شادیوں کو جانبین کے لیے بابرکت بنائے اوران نئےشادی شدہ جوڑوں کو نیک، خادم دین،خلافت احمدیہ کی وفادار اور صالح اولاد عطا فرمائے۔آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button