یورپ (رپورٹس)

نارویجئن پارلیمنٹ کے صدر کی دعوت پر مبلغ انچارج ناروے کی شمولیت

(میر عبد السلام۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل ناروے)

جناب صدر نارویجئن پارلیمنٹ مکرم Masud Gharahkhani صاحب نے حال ہی میں ناروے میں موجود مذہبی جماعتوں کے نمائندگان کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ناشتے پر مدعو کیا۔ ان کا مقصد جملہ نمائندگان سے تعارف اور باہمی دلچسپی کے موضوعات پر بات کرنا تھا۔

جماعت احمدیہ کی نمائندگی میں نائب امیر اور مبلغ انچارج مکرم شاہد محمود کاہلوں کو اس میٹنگ میں شریک ہونے اور جماعت احمدیہ کا تعارف کرانے کا موقع ملا۔ آپ نے دنیا میں امن کے قیام کے لیے جماعت احمدیہ کی کوششوں کا ذکر کیا۔

جناب صدر پارلیمنٹ نے اپنے خطاب میں مبلغ انچارج صاحب کا شکریہ ادا کیا کہ آپ ان کی دعوت میں شریک ہوئے اور جماعت احمدیہ کا تعارف کروایا۔

مکرم مبلغ انچارج صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ ہم اپنی طرف سے ملک میں مذہبی انتہا پسندی ختم کرنے کے لیے کوشش جاری رکھیں گے تاکہ سب مذاہب رواداری سے اپنے اپنے عقائد کے مطابق سرگرمیاں جاری رکھ سکیں اور حقیقی امن کا قیام ممکن ہو۔

اس موقع پر مہمانوں کو پارلیمنٹ ہاؤس کا وزٹ کروایا گیا۔ مبلغ انچارج صاحب کی طرف سے جناب صدر پارلیمنٹ کو مسجد بیت النصر کے وزٹ کی دعوت بھی دی گئی۔

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button