افریقہ (رپورٹس)

ریفریشر کورس نیشنل عاملہ لجنہ اماءاللہ گنی بساو

محض اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور پیارے حضور کی دعاؤں سے لجنہ اماءاللہ گنی بساو نے حضور اقدس کی ہدایت کے مطابق اپنا پہلا ریفریشر کورس مورخہ 10؍ستمبر 2022ء کو منعقد کرنے کی سعادت حاصل کی۔ الحمدللہ۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے کیا گیا جس کے بعد عہد لجنہ اماءاللہ دہرایا گیا۔ بعد ازاں نیشنل صدر صاحبہ نے تمام عاملہ ممبرز کو تہہ دل سے خوش آمدید کہا اور ریفریشر کورس کی اہمیت کے بارے میں بتایا۔ نیز صدر صاحبہ نے لجنہ اماءاللہ کے قیام کی اغراض و مقاصد کے بارے میں بھی بتایا۔

نیشنل عاملہ میمبرز کس طرح اپنے عملی نمونہ کے ذریعہ سے لجنہ اماءاللہ کو جماعتی نظام کے قریب کرسکتی ہیں ۔اسکے علاوہ لجنہ اماءاللہ کی حضور اقدس ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کی ایم ٹی اے پر نشر ہونے والی ورچوئل ملاقاتوں میں کئے گئے سوال وجواب کے ذریعہ سے بھی راہنمائی کی گئی کہ کس طرح وہ اپنی ذمہ داریوں کو احسن رنگ میں ادا کرسکتے ہیں۔

نائب صدر صاحبہ نے لجنہ اماء اللہ کے دستور اساسی کی روشنی میں تمام عاملہ ممبرز کو ان کی ذمہ داریوں کے متعلق آگاہ گیا۔ نیز عاملہ ممبرز کو سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ذاتی معلومات شیئر کرنے کے نقصانات کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ عاملہ ممبرز کو بتایا گیا کہ کس طرح ایک احمدی عورت یا بچی دوسروں سے منفرد دکھنی چاہیے۔ احمدی لجنہ اماء اللہ و ناصرات الاحمدیہ کا لباس باحیا ہونا چاہیے۔ جس کے لیے سب سے پہلے عملی نمونے عاملہ ممبران کو خود دکھانے ہوں گے پھر ہی وہ دوسروں کی تربیت کر سکتی ہیں۔

ریفریشر کورس میں تمام ممبرات کو توجہ دلائی گئی کہ وہ کم از کم ایک ماہ میں ایک بار حضور انور کی خدمت اقدس میں دعا کے لیے خط لکھیں تاکہ خلیفہ وقت کی دعاؤں اور حاصل کردہ راہنمائی کی برکات سے خود میں پاک تبدیلیاں پیدا کرسکیں جس کے بعد تمام عاملہ ممبرز نے اپنے شعبہ جات کے متعلق سوالات پوچھے جس کے جوابات دیے گئے۔

اس کے علاوہ قرآن وحدیث کی روشنی میں عورت کے مقام کو واضح کیا گیا اور بتایا گیا کہ کس طرح وہ اپنے حقوق و فرائض کو ادا کرتے ہوئے اپنی نسلوں کی پرورش کر سکتی ہیں۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنے اور احسن رنگ میں نبھانے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیں خلیفہ وقت کے ساتھ ہمیشہ پختہ اخلاص و وفا کا تعلق قائم کرنے والا بنائے۔ آمین

(رپورٹ: لجنہ اماءاللہ گنی بساو)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button