کچھ جامعات سےیورپ (رپورٹس)

مقابلہ تلاوت قرآن کریم۔ جامعہ احمدیہ جرمنی

(حامد اقبال۔شعبہ تاریخ جامعہ احمدیہ جرمنی)

خدا تعالیٰ کے فضل سے جامعہ احمدیہ جرمنی کے سال نو 2022-23ء کا آغاز ہو چکا ہے۔ الحمدللہ۔ جامعہ میں طلبہ کی علمی و جسمی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے مجلسی علمی و مجلس العاب کے شعبہ جات قائم ہیں جن کے تحت طلبہ میں مسابقت کی روح پیدا کرنے کے لیے سال بھر مختلف مقابلہ جات کا انعقاد ہوتا رہتا ہے۔

مورخہ 21؍ستمبر 2022ء کو مجلس علمی کے تحت پہلا علمی مقابلہ ’’تلاوت قرآن کریم‘‘ منعقد ہوا۔ اس مقابلہ کے منصف اعلیٰ مکرم ذاکر مسلم بٹ صاحب (حافظ و قارئ القرآن) تھے جبکہ مکرم شمس اقبال صاحب و مکرم رحمت اللہ بندیشہ صاحب، اساتذہ جامعہ احمدیہ نےبھی منصفی کے فرائض ادا کیے۔ مقابلہ کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جو عزیزم حافظ اویس قمر صاحب نے کی۔ بعد ازاں عزیزم عبد الباری صاحب نے مقابلہ کے قواعد پڑھ کر سنائے۔

آج کے اس مقابلہ تلاوت میں 21 طلبہ نے حصہ لیا۔ مقابلہ کے اختتام پر منصف اعلیٰ نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کے ناموں کا اعلان کیا۔ آج کے مقابلہ میں اوّل پوزیشن عزیزم حافظ اویس قمر صاحب، درجہ رابعہ نے حاصل کی جبکہ دوسری عزیزم فیصل محمود صاحب، درجہ ممہدہ نے اور تیسری پوزیشن عزیزم احتشام احمدصاحب، درجہ شاہد نے حاصل کی۔ مقابلہ کا اختتام دعا کے ساتھ ہوا۔

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button