اطلاعات و اعلانات

اطلاعات واعلانات

درخواستِ دعا

٭…صفیہ مجید صاحبہ اہلیہ مرزا مجید احمد صاحب (مرحوم) آف ناصر آباد ربوہ حال مقیم جرمنی اعلان کرواتی ہیں کہ میری چھوٹی بیٹی عزیزہ امۃ المجیب اہلیہ سلطان احمد صاحب قمر کارکن لائبریری جامعہ احمدیہ جرمنی گذشتہ کچھ عرصہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا ہے۔ اس سے قبل بھی کینسر کا حملہ ہوا تھا لیکن اب جگر اور ہڈیوں میں کینسر پھیل چکا ہے۔ کیموتھراپی وغیرہ کے ساتھ روایتی علاج جاری ہے۔ عزیزہ کے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں۔ کافی پریشانی ہے۔ احبابِ جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ شافی و کافی خداوند کریم میری بیٹی کو معجزانہ شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے اور ہر دکھ اور تکلیف اور پریشانی دور کر دے۔ آمین

اعلاناتِ ولادت

٭… زین العابدین صاحب جرمنی سے تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنا فضل فرماتے ہوئے خاکسار کو مورخہ 23 ستمبر 2022ء کو پہلے بیٹے سے نوازا ہے۔ فالحمد للہ علیٰ ذالک۔ نومولود کا نام “خازِن العابدین” تجویز ہوا ہے۔ نومولود مکرم محمد امین صاحب آف شمس آباد کا پوتا اور مکرم مرزا بشارت احمد صاحب دارالعلوم وسطی ربوہ کا نواسا ہے۔

احباب جماعت کی خدمت میں دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ نومولود کو اطاعت اللہ و اطاعت الرسولﷺ پر ہمیشہ کاربند رہنے والا بنائے نیز دینی و دنیوی حسنات سے نوازے۔ آمین ثم آمین

٭… حافظ عطاءالکافی مربی سلسلہ اعلان کرواتے ہیں کہ خداتعالیٰ نے اپنے خاص فضل اور پیارے آقا کی دعاؤں سے مورخہ 24؍ اگست 2022ء کو خاکسار کو پہلے بیٹے علی اکبر بعمر سوا سال کے بعد دوسرے بیٹے ’زوہان ضوریز‘ کی نعمت سے نوازا ہے۔ نومولود مکرم رشید احمد صاحب آف گوجرانوالہ کا پوتا اور حضرت قاضی محمد اکبر صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ آف راجوری چارکوٹ کشمیر صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نسل میں سے ہے۔

پیارے آقا اور احباب جماعت سے خصوصی دعا کی درخواست ہے کہ خدا تعالیٰ نومولود اور اس کے بڑے بھائی کو نیک صالح صحت مند لمبی عمر والا، خادمِ دین، خلیفہ وقت کا دست و بازو اور سلطان نصیر بنائے آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button