کچھ جامعات سےیورپ (رپورٹس)

مقابلہ کسوٹی و مضمون نویسی۔ جامعہ احمدیہ جرمنی

(حامد اقبال۔شعبہ تاریخ جامعہ احمدیہ جرمنی)

خدا تعالیٰ کے فضل سے مجلس علمی، جامعہ احمدیہ جرمنی کے تحت مورخہ 28؍ستمبر 2022ء کو مقابلہ کسوٹی اور مورخہ 05؍اکتوبر 2022ء کو مقابلہ مضمون نویسی منعقد ہوا۔

مقابلہ کسوٹی

مقابلہ کسوٹی کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جو عزیزم نعمان سوہل صاحب نے کی۔ بعد ازاں عزیزم سلمان احمد جوئیہ صاحب نے مقابلہ کے قواعد پڑھ کر سنائے۔

آج کے مقابلہ میں کل 6ٹیموں نے حصہ لیا۔ ہر ٹیم تین طلبہ پر مشتمل تھی۔ ہرٹیم کو مطلوبہ جواب بھوجنے کے لیے 4منٹ کا وقت اور 20سوالات کرنے کی اجازت تھی۔ اور اسی طرح ہر سوال 20 سیکنڈ کے اندر اندر کرنے کی اجازت تھی۔ مقابلہ میں جو ٹیم جتنے کم وقت اور کم سوالات میں جواب بوجھ لے پوزیشن کی حق دار قرار پاتی ہے۔ آج کے مقابلہ میں مکرم طارق احمد ظفر صاحب (منصف اعلیٰ)، مکرم عثمان احمدچیمہ صاحب اور خاکسار نے منصفی کے فرائض ادا کیے۔

پروگرام کے اختتام پر منصف اعلیٰ نے نتائج کا اعلان کیا۔ مقابلہ کی اول ٹیم عزیزان ماہدحسین، عمر رشید (درجہ رابعہ) اور شہزاد احمد اعجاز (درجہ ثالثہ) نے حاصل کی جبکہ دوسری پوزیشن عزیزان لقمان احمد، ارسلان احمد چیمہ (درجہ خامسہ) اور فرحان احمد منظور(درجہ ثالثہ) نے حاصل کی۔ مقابلہ کا اختتام دعا کے ساتھ ہوا۔

مقابلہ مضمون نویسی

مقابلہ مضمون نویسی کے لیے ’’آنحضورﷺ بطور مربی اعظم‘‘ موضوع منتخب کیا گیا۔

مقابلہ کاآغاز تلاوت قرآن سے ہوا جو عزیزم فیاض احمد نے کی۔ بعد میں نگران صاحب مجلس علمی مکرم سرفراز احمد صاحب نے قواعد پڑھ کر سنائے۔

مضمون لکھنے کے لیے طلبہ کو ایک گھنٹے کا وقت دیا گیا۔ اس مقابلہ میں کل 19 طلبہ نےحصہ لیا۔ مقابلہ کے نتائج کے مطابق اوّل پوزیشن عزیزم مبارز احمد بھٹی، درجہ خامسہ نے حاصل کی۔ دوسری پوزیشن عزیزم حافظ احتشام احمد، درجہ شاہد نے اور تیسری پوزیشن عزیزم طلحہ احمد نعیم، درجہ شاہد نے حاصل کی۔

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button