اطلاعات و اعلانات

اطلاعات واعلانات

اعلانِ ولادت

٭… نفیس احمد کا ہلوں صاحب زعیم مجلس انصاراللہ وانڈزورتھ ٹاؤن،لندن تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے میرے بیٹے عزیزم ارسلان احمد کاہلوں کو مورخہ 2؍اکتوبر2022ء کوپہلی بیٹی سے نوازا ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے بچی کو ازراہِ شفقت وقفِ نو کی بابرکت تحریک میں شامل فرمایا ہے اور بچی کا نام ’عروبہ ارسلان ‘عطا فرمایا ہے۔ نومولود مکرم الطاف احمد صاحب Earlsfield،لندن کی نواسی ہے ۔

احبابِ جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ بچی کو صحت و سلامتی والی لمبی عمر عطافرمائے نیز نیک ، خادمہ دین اور والدین کے لیےآنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔ آمین

سانحہ ارتحال

٭…فضل عُمر ڈوگر صاحب صدر جماعت برنٹوڈ (Burntwood) لندن اعلان کرواتے ہیں کہ خاکسار کی والدہ مکرمہ ناصرہ بیگم صاحبہ زوجہ سردار غلام احمدمصطفیٰ ڈوگر مرحوم آف کماس ضلع لاہور،حال مقیم Earlsfield لندن مورخہ 14؍اکتوبر 2022ء کو رات دس بجے تقریباً نوے سال کی عمر میں وفات پا گئیں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔مرحومہ کے خاندان میں احمدیت میرے نانا جان مکرم منشی عبدالواحدصاحب مرحوم آف نانوڈوگر ضلع لاہور کے بچپن میں بیعت کرنے سے آئی جن کی والدہ ایک الٰہی نشان کے نتیجہ میں احمدی ہوئی تھیں۔ یہ ایمان افروز واقعہ الفضل انٹرنیشنل لندن کے 16؍جون 2022ء کے شمارہ میں بعنوان’’مجھے تو مرزا صاحب کا تیر لگ گیا ہے‘‘ شائع شدہ ہے۔

مرحومہ صوم وصلوٰۃ اور دینی شعائرکی پابند، تہجد گزار، خوش مزاج، مہمان نواز اور قناعت شعار خاتون تھیں۔ خلافت سے والہانہ اخلاص کا تعلق رکھنے والی اور چندہ میں باقاعدہ تھیں اور دوسروں کو بھی اس کی تلقین کرتیں۔ آخر وقت تک جماعت کی کتب کا مطالعہ کرتی رہیں ۔ مرحومہ موصیہ تھیں ۔

پسماندگان میں میرے علاوہ مکرم فاتح الدین ڈوگر اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button