امریکہ (رپورٹس)

چلڈرن ڈے کے موقع پر جماعت برازیل کا ایک معزور بچوں کے سکول کا دورہ

(حافظ احتشام احمد مومن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل برازیل)

12؍اکتوبر کو برازیل میں چلڈرن ڈے یعنی بچوں کا دن منایا جاتا ہے۔ اس دن کے حوالہ سےبرازیل میں سکولوں اور بچوں کے اداروں میں مختلف پروگرامز منعقد کیے جاتے ہیں۔ اسی طرح Rio de Janeiro میں ایک ادارہ ہے جو کہ معذور بچوں کی تعلیم اور ان کی ذہنی پرورش کے لیے کام کرتا ہے اور بچوں کا مفت میں بھی علاج کرتا ہے۔

اس ادارہ کے ساتھ جماعت کے اچھے تعلقات ہیں۔ کچھ عرصہ قبل اس کی ڈائریکٹر نے خاکسار سے رابطہ کرکے بتایا کہ بچوں کے دن کے حوالہ سے ہم نے ایک پروگرام بنایا ہے۔ اگر آپ بھی اس میں شامل ہوجائیں اور بچوں کے لیے تحائف یا چاکلیٹس وغیرہ لے آئیں تو بچوں کی خوشی دوبالا ہوجائے گی۔ چنانچہ خاکسار نے بچوں کےلیے بعض سویٹس خریدیں اور اس پروگرام میں اپنی اہلیہ کے ساتھ شمولیت کی۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ پروگرام بہت اچھا رہا۔ 100 کے قریب بچوں نے اپنے والدین کے ساتھ اس میں شرکت کی جن میں سویٹس اور کھلونے تقسیم کیے گئے۔ اسی طرح بچوں کے ساتھ کچھ وقت گزارا گیا۔

پروگرام کے آخر پر ادارہ کی ڈائریکٹر نے جماعت کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button