مصروفیات حضور انور

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ کی مصروفیات

مورخہ 16تا 23؍اکتوبر 2022ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میں سے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭…16؍اکتوبر بروز اتوار: آج تقریباً گیارہ بجے حضورِ انور کے ساتھ جماعت امریکہ کے مختلف شعبہ جات اور ٹیمز کی تصاویر ہوئیں۔ بعد ازاں حضور انور مسجد بیت الرحمان سے شمال مشرق کی جانب تقریباً پچاس میل کے فاصلے پر واقع جاپا ٹاوٴن (Joppatowne) تشریف لے گئے۔ اس ٹاوٴن کے ایک محلہ کے تقریباً تمام مکان احمدی احباب کی ملکیت ہیں اور یہاں کے کمیونٹی سنٹر کو احباب بطور مسجد استعمال کرتے ہیں۔ جاپا ٹاوٴن میں احباب جماعت کی کثیر تعداد نے حضورِ انور کا پُر جوش استقبال کیا جس کے بعد حضورِ انور نے وہاں کے کمیونٹی سنٹر اور بعض مکانات کا معائنہ فرمایا اور باہر ایک یادگار پودا لگایا جس کے بعد حضورِ انور نے واپسی کا سفر اختیار فرمایا۔

تقریباً سوا پانچ بجے حضور انور مسجد کے احاطہ کے اندر مستقبل میں تعمیر ہونے والے لجنہ کانفرنس ہال کی جگہ پر تشریف لے گئے اور دعا کروائی۔ اس کے بعد لجنہ اماء اللہ امریکہ کی نیشنل مجلس عاملہ کو حضور انور کے ساتھ ملاقات کرنے کی سعادت ملی۔ بعدازاں فیملی ملاقاتیں ہوئیں۔

٭…17؍اکتوبر بروز سوموار: آج حضورِانور ازراہِ شفقت مجلس خدام الاحمدیہ اور مجلس انصار اللہ امریکہ کی جانب سے منعقد ہونے والے نشانہ بازی کے مقابلہ کے فائنل کو ملاحظہ فرمانے کے لیے دوپہرایک بجے تشریف لائے۔

٭…دورہ امریکہ سے واپس برطانیہ تشریف لانے کے لیے حضورِانورپونے تین بجے اپنی رہائش گاہ سے باہر تشریف لائے۔ احبابِ جماعت کا ہجوم چہروں پر اداسی لیے اپنے محبوب آقا کو الوداع کہنے کے لیے جمع تھا۔ احباب کی تسکین کے لیے حضورِانور یہاں تقریباً پندرہ منٹ تک موجود رہے۔ موٹر میں بیٹھنے سے قبل حضورِانور نے دعا کروائی۔ تین بج کر دو منٹ پر حضورِانور کا قافلہ مسجد بیت الرحمان سے ایئرپورٹ کی طرف روانہ ہوا۔

٭…18؍اکتوبر بروز منگل: حضور انور آج جماعتہائے امریکہ کے کامیاب اور بابرکت دورے کی تکمیل پر صبح قریباً آٹھ بجے اسلام آباد(ٹلفورڈ) رونق افروز ہو ئے جہاں پر احباب جماعت کی ایک کثیر تعداد نے حضورِ انور کا استقبال کیا۔ یاد رہے کہ حضورِ انور 26؍ستمبر کی صبح اس دورے کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

٭…20؍اکتوبر بروز جمعرات: حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرمہ ناصرہ بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم سردار غلام مصطفیٰ ڈوگر صاحب مرحوم (بریڈفورڈ) اور مکرمہ امۃ الحفیظ صاحبہ اہلیہ مکرم نور احمد شاکر صاحب (یوکے) کی نمازِ جنازہ حاضر اور چار مرحومین کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔

٭…21؍اکتوبر بروز جمعۃ المبارک: حضورِانور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد، ٹلفورڈ(سرے)، یوکے ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔ (خلاصہ خطبہ جمعہ کے لیے دیکھیں صفحہ 05)

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ

وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button