اطلاعات و اعلانات

اطلاعات واعلانات

سانحہ ارتحال

٭… نہایت افسوس سے اطلاع دی جاتی ہے کہ مکرم سید احسان احمد صاحب (نائب مدیر الفضل انٹرنیشنل) کی والدہ محترمہ عائشہ صدیقہ صاحبہ اہلیہ مکرم سید مبشر احمد صاحب آف ڈنمارک مورخہ 5؍اکتوبر2022ء بروز بدھ بقضائے الٰہی وفات پا گئیں۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ 8؍اکتوبر 2022ء بعد نماز عصر مسجد نصرت جہاں ڈنمارک میں محترم محمد زکریا خان صاحب (امیر و مشنری انچارج جماعت ڈنمارک) نے نماز جنازہ حاضر پڑھائی۔ اس کے بعد میت انگلستان لائی گئی جہاں14؍اکتوبر2022ء بروز جمعۃ المبارک Eashingکے قبرستان میں مکرم رانا مشہود احمد صاحب (مربی سلسلہ یوکے )نےنماز جنازہ پڑھائی جس کے بعدقطعہ موصیان میں تدفین عمل میں آئی۔ قبر تیار ہونے پر مکرم مرزا نصیر احمد صاحب چٹھی مسیح (استاذ جامعہ احمدیہ یوکے )نے دعا کروائی۔

مرحومہ 8؍جون1952ءکو قادیان میں پیدا ہوئیں۔ آپ کے والد محترم چودھری محمد عبد اللہ صاحب کا شمار 313 درویشان قادیان میں تھا۔1975ءمیں بیاہ کر ڈنمارک ہجرت کر گئیں۔مرحومہ صوم و صلوٰة کی پابند اور قرآن کریم سے غیرمعمولی محبت کرنے والی تھیں۔متعدد بچوں بچیوں کو آپ نے ناظرہ اور ترجمة القرآن پڑھایا۔آپ کو خلافت سے بےپناہ محبت تھی۔خرابیٔ صحت کے باوجود خطبہ جمعہ لائیو سننے کا خاص اہتمام کرتیں۔ڈنمارک میں لجنہ اماءاللہ کے کاموں میں بھرپور حصہ لیا اور متعدد سال مختلف حیثیتوں سے خدمت کی توفیق ملی جس میں صدر لجنہ اماءاللہ بھی شامل ہے۔

آپ ہر ایک کا درد رکھنے والی،نیک،مخلص، صابرہ وجود تھیں۔مہمان نوازی کا وصف آپ میں بطور خاص پایا جاتا تھا۔آپ نے خاوند کے علاوہ چار بچے اور کُل آٹھ پوتے،نواسے اور نواسیاں یاد گار چھوڑے ہیں۔

ادارہ الفضل انٹرنیشنل جملہ لواحقین سے اظہار افسوس کر تاہے۔اللہ تعالیٰ مرحومہ سے رحم اور مغفرت کا سلوک فرمائے،جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام سے نوازے اور تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین

درخواستِ دعا

٭…عبدالنورصاحب نمائندہ الفضل انٹرنیشنل آئیوری کوسٹ تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کے چچاجان مکرم عبدالمجید صاحب ساکن راولپنڈی کو گزشتہ دنوں ڈینگی مرض تشخیص ہوا تھا جس کے بعد پلیٹ لیٹس کافی حد تک گر گئے اور طبیعت کافی خراب رہی تاہم اب الحمدللہ وہ روبصحت ہیں۔

اسی طرح خاکسار کے ایک اَور قریبی رشتہ دارمکرم مبارک احمد صاحب ساکن راولپنڈی میں بھی گزشتہ دنوں ڈینگی مرض کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد تاحال ان کی طبیعت کافی ناساز ہے۔ تازہ رپورٹ کے مطابق پلیٹ لیٹس کی تعداد کافی کم ہو گئی ہے جس کے باعث ناک سے خون بھی بہنا شروع ہو گیا ہے۔

احباب جماعت سےان کے لیے بھی درخواست دعا ہےکہ اللہ تعالیٰ انہیں کاملہ و عاجلہ شفا عطا فرمائے اور آئندہ بھی کسی مصیبت وپریشانی سے بچا کے رکھے نیز پاکستان میں پھیلنے والی ڈینگی کی وبا سے سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے ۔آمین

درخواست دعا

محمد فراز صاحب مربی سلسلہ و استاذ جامعہ احمدیہ ربوہ تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کی والدہ محترمہ آصفہ نواز صاحبہ کو چند دن پہلے ہارٹ اٹیک ہوا تھا۔ طاہر ہارٹ انسٹی ٹیوٹ میں زیر علاج ہیں۔ ڈاکٹرز نے بائی پاس آپریشن تجویز کیا ہے جو 6 نومبر کو متوقع ہے۔ احباب سے دعا کی درخواست ہے کہ خدا تعالی انکو شفا کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے اور پر پیچیدگی سے محفوظ رکھتے ہوئے صحت والی زندگی دے۔ آمین

٭…٭…٭

الفضل انٹرنیشنل میں مضامین؍رپورٹس اور اعلاناتِ دعا بھجوانے کے لیے:
Whatsapp/Telegram: +44 7566 234466 email: [email protected]

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button