افریقہ (رپورٹس)کچھ جامعات سے

جامعہ احمدیہ تنزانیہ میں مقابلہ پیغام رسانی

(شہاب احمد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل تنزانیہ)

مجلسِ علمی جامعہ احمدیہ تنزانیہ کے زیرِ اہتمام مورخہ 13؍اکتوبر 2022ء بروز جمعرات مقابلہ پیغام رسانی منعقد ہوا۔ مقابلہ کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جوعزیزم عبد اللطیف (درجہ ممہدہ) نے کی۔ بعد ازاں خاکسار (استاد جامعہ) نے مقابلے کے قواعد پڑھ کر سنائے۔ پیغام کے لیے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے وقفِ زندگی کے بارہ میں ایک اقتباس کا انتخاب کیا گیا تھا۔

طلباء کے گروپس (شفقت، امانت اور شجاعت) سے ایک، ایک ٹیم اس مقابلہ کے لیے مدعو کی گئی تھی۔ ہر ٹیم میں چار، چا ر طلباء شامل تھے۔ پیغام یاد کرنے اور اپنے ساتھی تک پہنچانے کے لیے ہر ممبر کو تین منٹ کا وقت دیا گیا تھا جبکہ ہر ٹیم کے آخری ممبر نے پیغام لکھ کر جمع کروایا۔

دیگر تمام طلباء جامعہ بھی مقابلہ کے وقت موجود تھے۔ آخر میں تینوں ٹیموں کے پیغامات حاضرین کے سامنے پڑھ کر سنائے گئے اور نتیجہ کا اعلان کیا گیا۔ مقابلہ کا نتیجہ کچھ یوں رہا:

اول: شفقت گروپ (عزیزم حسین عمر، بشیر احمد، عثمان لبُوئی، جمعہ Mwanyika)

دوم: امانت گروپ (عزیزم نعیم Mulembo، مرزا اسمٰعیل، طاہرMapolu، عرفات مبارک)

سوم: شجاعت گروپ (عزیزم محمو د موسیٰ، قاسم عیسیٰ، سلیم Ngenzirabona، عبد اللہ یوسف)

مقابلہ کے اختتام سے قبل مکرم عابد محمود بھٹی صاحب (پرنسپل جامعہ )نے حصہ لینے والے طلباء کو مبارک باد دی اور اجتماعی دعا کروائی۔ اللہ تعالیٰ یہ تمام اعزازات مبارک فرمائے۔ آمین

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button