کلام امام الزمان علیہ الصلاۃ والسلام

علم اور بصیرت کے بغیر یقین اور معرفت پیدا نہ ہو گی

جوں جوں انسان اپنے علم اور معرفت میں ترقی کرے گا اسے معلوم ہوتا جاوےگا کہ ابھی بہت سی باتیں حل طلب باقی ہیں۔ بعض امو رکو وہ ابتدائی نگاہ میں… بالکل بے ہودہ سمجھتے تھے، لیکن آخر وہی امور صداقت کی صورت میں ان کو نظر آئے۔ اس لیے کس قدر ضروری ہے کہ اپنی حیثیت کو بدلنے کے لیے ساتھ علم کو بڑھانے کے لیے ہربات کی تکمیل کی جاوے۔ تم نے بہت ہی بے ہودہ باتوں کو چھوڑ کر اس سلسلہ کو قبول کیا ہے۔ اگر تم اس کی بابت پورا علم اور بصیرت حاصل نہیں کرو گے تو اس سے تمہیں کیا فائدہ ہوا۔ تمہارے یقین اور معرفت میں قوت کیونکر پیدا ہوگی۔ ذرا ذرا سی بات پر شکوک و شبہات پیدا ہوں گے اور آخر قدم کو ڈگمگا جانے کا خطرہ ہے۔

(ملفوظات جلد دوم صفحہ۱۴۱تا۱۴۲،ایڈیشن۱۹۸۸ء)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button