اطلاعات و اعلانات

اطلاعات واعلانات

درخواستہائے دعا

٭… وسیم انجم صاحب ٹوٹنگ لندن سے تحریر کرتے ہیں کہ ان کی والدہ محترمہ پروین انجم صاحبہ اہلیہ ڈاکٹر حلیم انجم صاحب فیصل آباد کچھ عرصہ سے بلڈپریشر، شوگراور دیگر عوارض کی وجہ سے بیمار ہیں آج کل کمزوری بہت ہے۔ علاج جاری ہے ۔

٭…صفیہ مجید صاحبہ اہلیہ مرزا مجید احمد صاحب (مرحوم) آف ناصر آباد ربوہ حال مقیم جرمنی اعلان کرواتی ہیں کہ میری چھوٹی بیٹی عزیزہ امۃ المجیب اہلیہ سلطان احمد صاحب قمر کارکن لائبریری جامعہ احمدیہ جرمنی گذشتہ کچھ عرصہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا ہے۔ اس سے قبل بھی کینسر کا حملہ ہوا تھا لیکن اب یہ جگر اور ہڈیوں میں بھی پھیل چکا ہے۔ کیموتھیراپی وغیرہ کے ساتھ روایتی علاج جاری ہےدورانِ علاج کافی پیچیدگیوں کا سامنا ہے۔ عزیزہ کے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں۔کافی پریشانی ہے۔

احبابِ جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ شافی و کافی خدامحض اپنے فضل سےسب کو صحت و تندرستی سے نوازتے ہوئے شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمادے ۔آمین

سانحہ ارتحال

٭… ثناء اللہ قمر صاحب (سابق شفٹ انچارج دفتر حفاظت مرکز ربوہ)ملائیشیاسے تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کی نانی جان محترمہ امۃالنصیر صاحبہ موصیہ زوجہ چودھری صوفی عنایت اللہ صاحب (مرحوم) مورخہ 11؍نومبر 2022ء بروزجمعۃالمبارک پاکستان میں بقضائے الٰہی وفات پاگئیں۔ انا للہ و انا الیہ رجعون

آپ نہایت ملنسار، خوش اخلاق اوربچوں سے پیار کرنے والی تھیں۔ سفید پوش لوگوں کا خاص خیال رکھتی تھیں۔ لجنہ کے مقامی اور مرکزی پروگرامز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی تھیں اور ہمیشہ ڈیوٹیز میں پیش پیش ہوتی تھیں۔ ربوہ میں محلہ طاہرآباد میں کئی سال بطور صدر لجنہ خدمات سرانجام دیں۔ خلیفۂ وقت سے بہت گہرا محبت کا تعلق تھا۔ جمعۃالمبارک کے روز خطبہ سننے کا خاص خیال رکھتی تھیں۔ مسجد اقصیٰ ربوہ میں لمبا عرصہ خدمت خلق کی ڈیوٹیز سرانجام دیں۔

احباب سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو غریق رحمت فرمائے اورتمام لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔ آمین

سانحہ ارتحال و دعائے نعم البدل

٭… شاہد احمد چیمہ صاحب مربی سلسلہ پاکستان تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کو اللہ تعالیٰ نے مورخہ 2؍نومبر 2022ء کو بیٹے عزیزم نائل احمد چیمہ وقفِ نو سے نوازا جو صرف 2 یوم بعد وفات پا گیا۔ انا للہ و انا الیہ راجعون

احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ اس غم کی گھڑی میں ہمیں صبر جمیل عطا فرمائے اور اپنی جناب سے نعم البدل عطا فرمائے۔ آمین

الفضل انٹرنیشنل میں مضامین؍رپورٹس اور اعلاناتِ دعا بھجوانے کے لیے:
Whatsapp/Telegram: +44 7566 234466 email: [email protected]

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button