افریقہ (رپورٹس)

سائیکل ریلیز زیر اہتمام مجلس خدام الاحمدیہ نائیجیریا

(راجہ اطہر قدوس۔نمائندہ الفضل انٹرنیشنل نائجیریا)

محض اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مورخہ 13؍نومبر 2022ء بروز اتوار مجلس خدام الاحمدیہ نائیجیریا نے ’’Ride For Peace‘‘ کے نام سے ملک کے طول و عرض میں مختلف شہروں میں سائیکل ریلیز کا انعقاد کیا۔ اس کا باقاعدہ آغاز صدر مجلس خدام الاحمدیہ نائیجیریا محترم عبدالرفیع عبدالقادری صاحب نے Lagos میں کیا۔ اس ریلی کا انعقاد نائیجیریا کے 15 مختلف شہروں میں کیا گیا جن میں دارالحکومت Abuja بھی شامل ہے۔

پروگرام کے انعقاد سے ایک دن قبل صدر صاحب مجلس نے ایک پریس ریلیز میں ریلی کے انعقاد کے مقاصد بیان کیے جن میں باہمی محبت، رواداری اور ہم آہنگی نمایاں تھے۔ علاوہ ازیں آئندہ برس نائیجیریا میں ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے پرامن ماحول بنانے کی آگاہی بھی دی گئی۔ اس موقع پر خدام الاحمدیہ نے نعرہ جات بھی بلند کیے۔ نیز احمدیہ مسلم جماعت کے عقائد اور تعارف پر مبنی لٹریچر بھی تقسیم کیا گیا۔

(رپورٹ: راجہ اطہر قدوس۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button