متفرق

کھوپرے کی مٹھائی

اجزا

کھوپرے کا برادہ ایک پیالی۔ دودھ ایک پیالی۔ خشک دودھ ایک پیالی۔ انڈا ایک عدد۔ چینی ایک پیالی۔ گھی ایک پیالی۔ وینیلا ایسنس چند قطرے۔ اخروٹ بادام سجاوٹ کےلیے۔

ترکیب

ایک پیالی میں انڈا پھینٹ کراس میں چینی شامل کردیں اور مزید پھینٹیں۔ ایک دیگچی میں گھی پگھلا کرٹھنڈا کرلیں، اس میں کھوپرے کا برادہ، چینی، خشک دودھ اور تازہ دودھ شامل کرکے لکڑی کے چمچ سے تمام اشیاء کو یکجان کرلیں۔ پھر اس میں انڈے اور چینی والا مکسچر بھی شامل کرلیں، جب آمیزہ اچھی طرح مکس ہوجائے تو دیگچی کو دھیمی آنچ پر چولہے پر چڑھا دیں۔ وقفے وقفے سے چمچ چلاتی رہیں۔ اچھی طرح بھنائی کرلیں۔ اسٹیل کی ٹرے یا ہموار ڈھکن پر گھی لگائیں اور اس پر بھنا ہوا مکسچر اُنڈیل لیں۔ مکسچر کو بیلن کی مدد سے ہموار کریں اور چھری سے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ یا گول لڈو بنالیں۔ پیش کرنے سے قبل اُنہیں بادام اوراخروٹ کے ٹکڑوں سے سجائیں یا چاروں جانب سے کھوپرے کے برادے میں اچھی طرح لپیٹ دیں۔ مزیدار کھوپرے کی مٹھائی تیار ہے۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button