ایڈیٹر کے نام خطوط

لالہ بھیم سَین صاحب کی تصویر

فرحان احمد حمزہ قریشی مربی سلسلہ، استاد جامعہ احمدیہ کینیڈا تحریر کرتے ہیں:

’’احمد علیہ السلام۔ سیرت و سوانح‘‘کے عنوان سے الفضل انٹرنیشنل میں نہایت دلچسپ اور تحقیقاتی مضامین کا سلسلہ شائع ہو رہاہے جسے خاکسار شوق سے پڑھتا ہے۔ اس میں کئی قسم کی نئی معلومات اور جدید تحقیق پیش کی جاتی ہے جو یقیناً قارئین کے لیے اور خصوصاً تاریخ سے دلچسپی رکھنے والوں کے لیے ازدیاد علم و ایمان کا باعث ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کے مرتب کو اجر عظیم بخشے۔ آمین

مورخہ 11 اور 15؍ نومبر 2022ء کے شماروں میں متذکرہ بالا مضمون میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے ایک پرانے ساتھی اور ہم مکتب لالہ بھیم سَین صاحب کا ذکر درج ہے۔ ان کا ذکر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب میں اور آپؑ کی سیرت و سوانح کی کتب میں بھی کئی مقامات پر ملتا ہے۔

بہر حال خاکسار کوکچھ عرصہ پہلے لالہ بھیم سَین صاحب کی تصویر ملی ہے، جسے میں آپ کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں۔ اگر پسند فرمائیں تو الفضل میں شائع کر سکتے ہیں۔ میرے علم کے مطابق یہ تصویر سلسلہ کی کتب یا رسائل میں پہلے شائع نہیں ہوئی۔ یا اگر ہوئی ہے تو کم از کم میری نظر سے نہیں گزری۔ واللہ اعلم

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button