متفرق

اَحْسِنُوْا اَدَبَھُمْ

حضرت مسیح موعود علیہ السلام بچوں کو اُن کی عمر کے مطابق سبق آموز کہانیاں سنایا کرتے تھے۔ اسی طرح جب بچے آپؑ سے کوئی کہانی سنتے تو وہ بھی اپنی سمجھ کے مطابق آپ کو کہانیاں سنانا شروع کردیتے تھے۔ چنانچہ حضور علیہ السلام بچوں کی دلداری اور تربیت کی خاطر اُن کی بے ربط کہانیاں بھی بڑی دلچسپی سے سناکرتے تھے۔

حضرت مولانا مولوی نورالدین خلیفۃ المسیح الاوّل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:

’’بارہا مَیں نے دیکھا ہے کہ اپنے اور دوسرے بچے آپ کی چارپائی پر بیٹھے ہیں اور آپ کو مضطر کرکے پائنتی پر بٹھا دیا ہے۔ اور اپنے بچپنے کی بولی میں مینڈک اور کوّے چڑیا کی کہانی سنا رہے ہیں اور گھنٹوں سنائے جارہے ہیں اور حضرت ہیں کہ بڑے مزے سے سنے جارہے ہیں۔ گویا کوئی مثنوی مُلاّئے روم سنا رہا ہے۔‘‘

(حیات احمد جلد اوّل حصہ دوم صفحہ243-244)

(مرسلہ:مریم رحمٰن)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button