یورپ (رپورٹس)

مبلغ انچارج ناروے کی رضا کار تنظیموں کے دن کے موقع پر سیمینار میں نیشنل پارلیمنٹ کے صدر سے ملاقات

جماعت احمدیہ ناروےخدمت خلق کے کاموں میں ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے اور لوگوں کی فلاح او ربہبود کے لیے کام کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی۔

سال کے آغاز میںملک میں مختلف جگہوں پر وقار عمل کیے جاتے ہیں تو سال کے آخر میں سٹال لگا کر مفت سوپ تقسیم کیا جاتا ہے۔ اسی طرح بیماروں کی تیمارداری کی جاتی ہے اورپھر کینسر میں مبتلا بچوں کو تحائف دیے جاتے ہیں۔ غرض سارا سال کسی نہ کسی طرح لوگوں کی فلاح اور بہبود کے لیے کام کیا جاتا ہے۔ اسی لیے جماعت احمدیہ ناروے یہاں کی رضاکاروں کی تنظیم کی ممبر ہے۔

مورخہ 6؍دسمبر کو رضاکاروں کی تنظیم کے دن کے موقع پر شہر کے وسط میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں کراؤن پرنس کے علاوہ صدر نیشنل اسمبلی ناروے نے بھی شرکت کی۔ جماعت احمدیہ ناروے کی نمائندگی نائب امیر و مبلغ انچارج ناروے مکرم شاہد محمود کاہلوں صاحب اور سید شان احمد صاحب نیشنل جنرل سیکرٹری نے کی۔ اس موقع پر مبلغ انچارج صاحب نے صدر پارلیمنٹ سے ملاقات کی اور انہیں احمدیہ مسجد آنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا، مثبت جواب دیا اور آئندہ مسجد آنے کا عندیہ دیا۔

(رپورٹ: میر عبد السلام۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button