افریقہ (رپورٹس)

مدرسۃ الحفظ گھانا میں سالانہ ورزشی مقابلہ جات

طلبہ کی ذہنی و جسمانی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے ہر سال طلبہ مدرسۃ الحفظ گھانا کے سالانہ ورزشی مقابلہ جات کروائے جاتے ہیں۔ چنانچہ اس مقصد کی خاطر سال کے آغاز میں سالانہ سرگرمیوں کا پرو گرام بنا کر طلبہ کو آگاہ کر دیا جاتا ہے جس کی طلبہ بھر پور تیاری کرتے ہیں۔ پروگرام کے مطابق ورزشی مقابلہ جات مورخہ 25 و 26؍نومبر2022ء گراؤنڈ جامعۃ المبشرین میں منعقد ہوئے۔ ان مقابلہ جات کی تیاری کے لیے اساتذہ مدرسۃ الحفظ گھاناکے ساتھ طلبہ کی ایک ٹیم نے کام کیا۔

امسال ورزشی مقابلہ جات کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی محترم مبشر حسین شاہد صاحب وائس پرنسپل جامعۃ المبشرین گھانا تھے۔ افتتاحی تقریب کا آغاز مورخہ 25؍نومبر شام چار بجے گراؤنڈ جامعۃ المبشرین میں تلاوت قرآن کریم سے ہوا جو کہ عزیزم مصور احمد سرمد نے کی۔ اس کے بعدعزیزم محمد ابراہیم نے حضرت مسیح موعودؑ کا عربی قصیدہ یاعین فیض اللہ والعرفان نہایت خوش الحانی سے پڑھا۔ قصیدہ کے بعد عزیزم عبد الصمد (آف گھانا) نے امسال ہونے والے ورزشی مقابلہ جات کی مختصر رپورٹ پیش کی۔

اس مختصر رپورٹ کے بعد مہمان خصوصی نے طلبہ سے خطاب کیا۔ آپ نے حدیث المؤمن القوی خیر من المؤمن الضعیف کی تشریح کرتے ہوئے طلبہ کو اپنی صحت کا خیال رکھنے کی طرف توجہ دلائی۔ خطاب کے بعد آپ نے اجتماعی دعا کروائی۔

ورزشی مقابلہ جات میں 5 انفرادی اور 3 اجتماعی مقابلے کروائے گئے۔ انفرادی مقابلہ جات میں 100میٹر دوڑ، 100میٹر بیک دوڑ، بوری ریس، لیمن و سپون ریس اور ثابت قدمی شامل تھے۔ گزشتہ سال کی طرح امسال بھی ثابت قدمی کا مقابلہ بے حد دلچسپی کا باعث بنا جس میں طلبہ نے کثیر تعداد میں حصہ لیا۔ اجتماعی مقابلہ جات میں فٹبال، رسہ کشی اورریلے ریس کے مقابلے شامل تھے۔

قارئین کی خدمت میں دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ ان ورزشی سرگرمیوں کے باعث طلبہ کی ذہنی، جسمانی، اخلاقی اور روحانی استعدادوں میں اضافہ فرمائے اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی منشائے مبارک کے مطابق اپنی زندگیاں ڈھالنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین

(رپورٹ: حافظ خلیق بشیر۔ مربی سلسلہ و استاد مدرسۃ الحفظ گھانا)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button