افریقہ (رپورٹس)

زیمبیا میں موسمیاتی تبدیلیوں پر صوبائی سطح پر بلائی جانے والی میٹنگ میں جماعت احمدیہ کےوفد کی شرکت

(طاہر احمد سیفی۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل زیمبیا)

مورخہ یکم نومبر ۲۰۲۲ء کو زیمبیا کے مشرقی صوبے کے ہیڈ کوارٹر چپاٹا میں صوبائی سطح پر موسمیاتی تبدیلیوں پر بلائی جانے والی میٹنگ میں جماعتی وفد کو شرکت کرنے کی دعوت دی گئی۔ اس میٹنگ میں صوبے کی تمام این جی اوز اور گورنمنٹ کے تمام ڈیپارٹمنٹس کے لوگوں سمیت پانچ رکنی جماعتی وفد نے شرکت کی۔ اس میٹنگ کے مہمان خصوصی صوبائی پرماننٹ سیکرٹری تھے۔

مہمان خصوصی نے اپنے ابتدائی ریمارکس میں اس بات کا برملا اظہار کیا کہ مجھے بہت خوشی ہوئی ہے کہ زیمبیا میں موسمیاتی تبدیلیوں کی روک تھام کے لیے تمام گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹس، این جی اوز اور مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگ مل کر کام کر رہے ہیں جو کہ ہمارے ملک کے لیے بہت خوش آئند بات ہے۔

اس میٹنگ میں جماعت کا پیغام، اسلام میں درخت لگانے کی اہمیت،جماعت کی انسانیت کے لیے خدمات کے تذکرہ کے علاوہ دوران سال خدام الاحمدیہ کی طرف سے ۵ ہزار مختلف پھلدار پودے تقسیم کرنے کا وعدہ بھی کیا گیا۔

پروگرام کے آخر میںزیمبیا کے نیشنل ٹی وی (ZNBC) کی ٹیم نے تمام ہیڈز آف ڈیپارٹمنٹس کا باری باری انٹرویو بھی کیا۔ اس طرح نیشنل ٹی وی کے ذریعہ بھی زیمبیا بھر میں جماعت احمدیہ کا پیغام پہنچانے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ علی ذالک۔

(طاہر احمد سیفی۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل زیمبیا)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button