افریقہ (رپورٹس)

گریجوایشن تقریب ہیومینٹی فرسٹ احمدیہ ووکیشنل کالج لائبیریا

(فرخ شبیر لودھی۔ مبلغ سلسلہ لائبیریا)

ہیومینٹی فرسٹ احمدیہ ووکیشنل کالج لائبیریا کا آغاز 2011ء میں ہوا اور آغاز سے اب تک دو ہزار سے زائد طلبہ فارغ التحصیل ہوچکے ہیں۔

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ 11؍دسمبر 2022ء کو ہیومینٹی فرسٹ احمدیہ واکیشنل کالج لائبیریا کو اپنی چودھویں سالانہ گریجوایشن تقریب منعقد کرنے کی توفیق ملی جس میں دوران سال گریجوایٹ کرنے والے طلبہ کے دو گروپس میں تعلیمی اسناد اور انعامات تقسیم کیے گئے۔

تقریب کا آغاز دوپہر ایک بجے مکرم نوید احمد عادل صاحب امیر و مشنری انچارج لائبیریا کی زیر صدرات تلاوت قرآن کریم سے مکرم حافظ ابراہیم کیزولو صاحب نے کیا۔ بعدہٗ مکرم وجیہ الرحمٰن صاحب (Computer Instructor) نے ہیومینٹی فرسٹ کا تعارف اور ادارہ کی مختصر تاریخ بیان کی۔ جس کے بعد پرنسپل ہیومینٹی فرسٹ احمدیہ ووکیشنل کالج مکرم سلمان احمد صاحب اسٹیج پر تشریف لائے اور تعلیمی سال 2021-22ء کی سرگرمیوں کے بارہ میں تفصیلی رپورٹ پیش کی۔رپورٹ کے مطابق دوران سال کل چھ پروگرامز (جنرل اینڈ انڈسٹریل الیکٹریشن،ریفریجریشن اینڈ ایئر کنڈیشن،ٹیلرنگ،کمپیوٹر،آٹو مکینک اور ڈرائیونگ) میں کل 522 طلبہ نے داخلہ لیا۔ جن میں سے 477 طلبہ باقاعدہ ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد کامیاب ہوئے،جو گذشتہ سال کی نسبت دوگنا ہیں،اورمجموعی نتیجہ 91 فیصد رہا۔ الحمد للہ علیٰ ذلک۔

رپورٹ کے بعد مہمان خصوصی مکرم Wolobah F Kollie صاحب ( Assistant Minster for statistics and Research Ministry of Labour )کو دعوت خطاب دی گئی۔ آپ نے فارغ التحصیل طلبہ اور کالج انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی۔طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے آپ نے کہا کہ جو بھی ہنر آپ نے سیکھا ہے اس میدان میں دل لگا کر محنت کریں اور روزگار کے مواقع تلاش کریں۔محترم مہمان خصوصی نے مزید کہا کہ گورنمنٹ کے پاس چونکہ وسائل بہت محدود ہیں اس لیے پرائیویٹ سیکٹر کا ہماری مدد کرنا بھی بہت ضروری ہے۔اس لیے میں جماعت احمدیہ کے فلاحی کاموں پر آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ کے کلینکس اور سکولز مناسب قیمت کے عوض بہترین سہولیات فراہم کرکے ملک و قوم کی ترقی میں ہمارے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

تقریب کے آخرپر مکرم امیر صاحب لائبیریا نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے جس کے بعد محترم مہمان خصوصی نے پاس ہونے والے طلبہ میں اسناد تقسیم کیں۔ تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء نے یک زبان ہوکر لائبیریا کا قومی ترانہ پڑھا۔

(رپورٹ: فرخ شبیر لودھی۔مبلغ سلسلہ لائبیریا)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button