کلام امام الزمان علیہ الصلاۃ والسلام

اصولِ ثلاثہ جن کی محافظت ہماری جماعت کو کرنی چاہئے

حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں

’’ہماری تمام نصیحتوں کا خلاصہ تین امر ہیں

اوّل یہ کہ خداتعالیٰ کے حقوق کو یاد کرکے اس کی عبادت اور اطاعت میں مشغول رہنا۔ اس کی عظمت کو دل میں بٹھانا۔ اور اس سے سب سے زیادہ محبت رکھنا۔ اور اس سے ڈر کر نفسانی جذبات کو چھوڑنا۔ اور اس کو واحد لاشریک جاننا۔ اور اس کے لئے پاک زندگی رکھنا۔ اور کسی انسان یا دوسری مخلوق کو اس کا مرتبہ نہ دینا۔ اور درحقیقت اُس کو تمام روحوں اور جسموں کا پیدا کرنے والا اور مالک یقین کرنا۔

دوم یہ کہ تمام بنی نوع سے ہمدردی کے ساتھ پیش آنا۔ اور حتی المقدور ہر ایک سے بھلائی کرنا۔ اور کم سے کم یہ کہ بھلائی کا ارادہ رکھنا۔

سوم یہ کہ جس گورنمنٹ کے زیرسایہ خدا نے ہم کو کردیا ہے یعنی گورنمنٹ برطانیہ جو ہماری آبرو اور جان اور مال کی محافظ ہے اس کی سچی خیرخواہی کرنا اور ایسے مخالفِ امن امور سے دُور رہنا جو اس کو تشویش میں ڈالیں۔

یہ اصولِ ثلاثہ ہیں جن کی محافظت ہماری جماعت کو کرنی چاہئے اور جن میں اعلیٰ سے اعلیٰ نمونے دکھانے چاہئیں۔‘‘

(کتاب البریہ، روحانی خزائن جلد13، صفحہ14)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button