اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

درخواستہائے دعا

٭… مکرم عبدالسمیع قریشی صاحب لندن سے اعلان کرواتے ہیں کہ اُن کی اہلیہ محترمہ سیدہ رضیہ سمیع صاحبہ بنت حضرت شفیع احمد صاحب دہلوی صحابی حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام آجکل بوجہ علالت ہسپتال میں داخل ہیں۔ ڈاکٹرز نے کینسر کا شبہ ظاہر کیا ہے۔ ٹیسٹ جاری ہیں۔ پریشانی کافی ہے۔

حضورِ انور ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز اور احبابِ جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ اہلیہ محترمہ کو معجزانہ شفائے کاملہ و عاجلہ سے نوازے، انہیں صحت و عافیت والی عمرِ دراز سے نوازے اور ساری پریشانیاں دور فرمادے۔ آمین

٭… انعام الرحمٰن وڑائچ صاحب زعیم مجلس انصار اللہ فورس ہائیم جرمنی تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کے چھوٹے بھائی سیف الرحمٰن وڑائچ 19؍جنوری سے دوبئی انتظامیہ کے زیرِحراست ہیں۔ رہائی کی کوشش جاری ہے۔

احباب جماعت سے درخواست دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ جلد رہائی کے سامان پیدا فرما دے۔ آمین

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button