متفرق شعراء

برکینا فاسو میں شہادتوں پر

دل ہے ملول مولا

سب ہے قبول مولا

دکھ پائے بن کہاں ہے

سکھ کا حصول مولا

تجھ پر ہوئے ہیں قرباں

گلشن کے پھول مولا

آنکھوں میں چبھ رہے ہیں

دکھ کے یہ شول مولا

دینا نہ شام غم کو

اتنا بھی طول مولا

ہوں گے شہید میرے

جنت کے پھول مولا

کردے تو ظالموں کو

پاؤں کی دھول مولا

زاہد لکھا پڑھا ہے

جو ہے نزول مولا

(سید طاہر احمد زاہد)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button