بچوں کا الفضلپیارے حضور (ایّدہ اللہ) کی پیاری باتیں

ہم سید طالع احمدشہید کی طرح کیسے بن سکتے ہیں؟

امیرالمومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ساتھ ممبران مجلس اطفال الاحمدیہ اٹلی کی آن لائن ملاقات منعقدہ ۴؍دسمبر۲۰۲۲ء میں ایک دس سالہ طفل نے حضورِ انور سے سوال کیا کہ ہم سید طالع احمدشہید کی طرح کیسے بن سکتے ہیں؟

اس پر حضور انور نے اس بچے کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ اگر تم نیک اور اچھے اعمال کرو، جماعت کی خدمت کرو،اللہ تعالیٰ کے حکموں کی پیروی کرو اور چونکہ تم پر نمازیں فرض ہو چکی ہیں تو وقت پر نماز پڑھو، اچھے کام کرو، قرآنِ کریم کی تلاوت کرو،اس کا ترجمہ سیکھنے کی کوشش کرو،اپنے والدین کی بات مانو،اچھی باتیں کرو، اپنے دوستوں کے ساتھ اچھا سلوک کرو، اپنی پڑھائی میں اچھے بنو، خلافت اور جماعت کے ساتھ تعلق رکھو گے تو اچھے بچے بن جاؤ گے۔

(ماخوذ از الفضل انٹرنیشنل ۱۶؍دسمبر ۲۰۲۲ء صفحہ ۱۷)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button