متفرق

قرآن کریم کے آگے دنیا کے تمام علوم ہیچ ہیں

حضرت خلیفة المسیح الثانی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:

’’میں نے تو آج تک نہ کوئی ایسی کتاب دیکھی اور نہ مجھے کوئی ایسا آدمی ملا جس نے مجھے کوئی ایسی بات بتائی ہوجو قرآن کریم کی تعلیم سے بڑھ کر ہو یا قرآن کریم کی کسی غلطی کو ظاہر کر رہی ہو یاکم از کم قرآن کریم کی تعلیم کے برابر ہی ہو۔ تومحمد صلی اللہ علیہ وسلم کو خدا تعالیٰ نے وہ علم بخشا ہے جس کے سامنے تمام علوم ہیچ ہیں۔

چودھویں صدی علمی ترقی کے لحاظ سے ایک ممتاز صدی ہے۔ اس میں بڑے بڑے علوم نکلے۔ بڑی بڑی ایجادیں ہوئیں اور بڑے بڑے سائنس کے عقدے حل ہوئے مگر یہ تمام علوم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے علم کی گرد کو بھی نہیں پہنچ سکے۔‘‘

(الفضل۳۰؍جون۱۹۳۹ء)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button