اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

درخواستِ دعا

٭… مکرم عبدالسمیع قریشی صاحب لندن سے اعلان کرواتے ہیں کہ اُن کی اہلیہ محترمہ سیدہ رضیہ سمیع صاحبہ بنت حضرت شفیع احمد صاحب دہلوی صحابی حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام آج کل بوجہ علالت ہسپتال میں داخل ہیں۔ ڈاکٹرز نے کینسر کا شبہ ظاہر کیا ہے۔ ٹیسٹ جاری ہیں۔ پریشانی کافی ہے۔

حضورِ انور ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز اور احبابِ جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ اہلیہ محترمہ کو معجزانہ شفائے کاملہ و عاجلہ سے نوازے، انہیں صحت و عافیت والی عمرِ دراز سے نوازے اور ساری پریشانیاں دور فرمادے۔ آمین

درخواستِ دعا برائے نعم البدل

٭… مبشر احمد صاحب مبلغ سلسلہ اومے ریجن، آئیوری کوسٹ تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کی نومولودہ بیٹی کی مورخہ یکم فروری ۲۰۲۳ء بروز بدھ دوران پیدائش وفات ہو گئی ہے۔ انا للہ واناالیہ راجعون۔

خاکسار کی اہلیہ کی طبیعت آپریشن اور خون کی کمی کے باعث کافی ناساز ہے۔

احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ میری اہلیہ کو شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے ،صحت وتندرستی والی زندگی عطا کرے۔اور ہمیں بیٹی کی وفات پر صبر جمیل عطا فرمائے اور ہمیں نعیم البدل سے نوازے۔ آمین

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button