متفرق شعراء

عظمت میں اُنؐ کی لکھ دیا قرآن دیکھیے

(بشریٰ سعید عاطف۔مالٹا)

ربّ خود بنا ہے اُنؐ کا ثناء خوان دیکھیے

عظمت میں اُنؐ کی لکھ دیا قرآن دیکھیے

بعد از خدا کے افضل و اعلیٰ ہیں مصطفیٰؐ

محبوب ہیں خدا کے نبیؐ شان دیکھیے

فضلِ خدا کی ہو گئی برسات آپؐ پر

عرشِ بریں کے بن گئے مہمان دیکھیے

ارض و سما میں پھیل گئی آپؐ کی ضیاء

جاری ہوئے ہیں نور کے فیضان دیکھیے

ہر اک گدا ہے اُنؐ کی محبت کا دعوے دار

کرتے ہیں دل پہ راج وہؐ سلطان دیکھیے

صلِّ علیٰ کے نغمے رگ و پے میں دوڑتے

سردارِ انبیاء کی ہے کیا شان دیکھیے

بشریٰؔ قلم سے مَیں بھی کروں گی جہاد اب

حرمت پہ اُنؐ کی جان ہے قربان دیکھیے

(بشریٰ سعید عاطف۔ مالٹا)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button