خطبہ جمعہ بطرز سوال و جواب

خطاب بطرز سوال و جواب دوسرے دن بعد دوپہر برموقع جلسہ سالانہ یوکےفرمودہ ۰۶؍اگست۲۰۲۲ء بمقام حدیقۃ المہدی

سوال نمبر1: حضورانور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نےخطاب کے عنوان کی بابت کیا بیان فرمایا؟

جواب: فرمایا: اس گزرے ہوئے سال میں جواللہ تعالیٰ کے فضل جماعت احمدیہ پرنازل ہوئے ہیں ان کاذکرآج کےدن ہوتاہے اس وقت کی تقریرمیں۔

سوال نمبر2: اس سال کتنے مقامات پراحمدیت کا پودا لگا؟

جواب: فرمایا: اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس سال دنیابھر میں پاکستان کے علاوہ جونئی جماعتیں قائم ہوئی ہیں ان کی تعداد355ہے۔ ان نئی جماعتوں کے علاوہ 855نئے مقامات پر پہلی باراحمدیت کاپودالگاہے۔

سوال نمبر3: حضورانورایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزنے دوران سال قائم ہونے والی نئی جماعتوں کی کیاتفصیل بیان فرمائی؟

جواب: فرمایا: نئی جماعتوں کے قیام میں کانگوکنشاسا سرفہرست ہے۔ یہاں اس سال 40نئی جماعتیں قائم ہوئی ہیں۔ اس کے بعددوسرے نمبرپر تنزانیہ ہے جہاں 36نئی جماعتیں قائم ہوئی ہیں۔ تیسرے نمبرپر سیرالیون ہے جہاں اس سال31نئی جماعتیں بنی ہیں۔ اس کے علاوہ نائیجیریا میں 24، نائیجرمیں 23، لائبیریامیں 22، بینن میں 15، برکینافاسومیں 13، سینیگال میں 12، مڈغاسکرمیں 11اورمالی، ساؤتومے، آئیوری کوسٹ اورگنی کناکری میں 10، 10نئی جماعتیں قائم ہوئی ہیں۔ اسی طرح گنی بساؤمیں 9، گھانامیں 8، ٹوگواوربنگلہ دیش میں 7، 7، ہالینڈ میں 6، سینٹرل افریقہ اوریوکے میں 5، 5نئی جماعتیں قائم ہوئی ہیں۔ اسی طرح 19ممالک ہیں جن میں کسی میں ایک کسی میں دواورکسی میں تین جماعتوں کاقیام عمل میں آیاہے۔

سوال نمبر4: حضورانور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نےدوران سال نئی مساجدکی تعمیرکی بابت کیاتفصیل بیان فرمائی؟

جواب: فرمایا: جماعت کو دوران سال اللہ تعالیٰ کے حضورجومساجدپیش کرنے کی توفیق ملی ان کی مجموعی تعداد209ہے۔ جن میں سے 147نئی مساجد تعمیرہوئی ہیں اور62بنی بنائی عطاہوئی ہیں۔ دوران سال مختلف ممالک میں تعمیرہونے والی مساجدکی تفصیل اس طرح ہے۔ افریقہ گھانامیں اس سال 20مساجدتعمیرہوئیں اوراس طرح مساجد کی کل تعداد762ہوچکی ہے۔ سیرالیون میں 8مساجد کی تعمیرہوئی 7بنی بنائی ملیں۔ اس طرح وہاں ہماری مساجدکی تعداد1556ہے۔ نائیجیریامیں 4نئی مساجدتعمیرہوہی ہیں وہاں مساجد کی تعداد1400ہے۔ بینن میں 15نئی مساجدبنی ہیں، 3بنی بنائی عطاءہوئی ہیں۔ چھوٹاساملک ہے وہاں 225مساجدہیں۔ تنزانیہ میں اس سال 12نئی مساجدتعمیرہوئیں۔ کل تعداد232ہے۔ برکینافاسومیں اس سال 7مساجدتعمیرہوئی ہیں، 2بنی بنائی عطاءہوئی ہیں۔ یہاں بھی مساجدکی تعداد495ہے۔ کانگوکنشاسامیں اس سال5مساجدتعمیرہوئی ہیں 191یہاں تعدادہےکل مساجدکی۔ آئیوری کوسٹ میں اس سال 5مساجدتعمیرہوئی ہیں ایک بنی بنائی ملی ہے۔ مالی میں دوران سال 5مساجدتعمیرہوئیں، لائبیریامیں اس سال2مساجدتعمیرہوئیں، 16بنی بنائی عطاہوئیں۔ گیمبیامیں دوران سال4نئی مساجدتعمیرہوئیں 5بنی بنائی عطا ہوئیں۔ گنی بساؤمیں اس سال8مساجدتعمیرہوئیں اور8مساجدبنی بنائی عطاہوئی ہیں۔ نائیجرمیں اس سال4مساجدبنی ہیں۔ اس طرح کل مساجد یہاں 198ہوچکی ہیں۔ کیمرون میں اس سال2مساجدکااضافہ ہواہے، یوگنڈامیں اس سال4مساجدتعمیرہوئی ہیں، سینیگال میں اس سال 2مساجدتعمیرہوئی ہیں اور2مساجدبنی بنائی ملی ہیں۔ گنی کناکری میں 5بنی بنائی مساجدعطاہوئی ہیں، چاڈمیں دوران سال 1نئی مسجدتعمیرہوئی ہے۔ برونڈی میں 1نئی مسجدتعمیرہوئی ہے۔ سینٹرل افریقہ میں 1نئی مسجدبنی ہے۔ کینیامیں 1نئی مسجدکااضافہ ہواہے، ٹوگومیں 2مساجدتعمیرہوئی ہیں، کانگوبرازویل میں 1مسجدکااضافہ ہواہے، ایکواٹوریل گنی میں 1مسجدتعمیرہوئی ہے، مڈغاسکرمیں بھی1نئی مسجدتعمیرہوئی ہے۔ ہندوستان میں اس سال 9مساجدکااضافہ ہواہے، انڈونیشیامیں اس سال 6مساجدکااضافہ ہواہے، بنگلہ دیش میں 2مساجدکااضافہ ہواہے، برما، نیپال اورفلپائن میں بھی 1، 1مسجدکااضافہ ہواہے۔ جرمنی میں 100مساجدکے منصوبے کے تحت دوران سال 5مساجدکی تعمیرمکمل ہوئی ہے۔ اس طرح ان کی مساجدکی تعداد64ہوچکی ہے، فرانس میں بھی دوران سال 2مساجدکااضافہ ہواہے امریکہ میں بھی 1مسجدکی تعمیرمکمل ہوئی ہے۔

سوال نمبر5: حضورانور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نےمشن ہاؤسزکی تعمیراوراضافہ کے حوالہ سے کیابیان فرمایا؟

جواب: فرمایا: اللہ تعالیٰ کے فضل سے دوران سال مشن ہاؤسزمیں 123کااضافہ ہواہےاوراس سال مشن ہاؤسزاورتبلیغی سینٹرزکے قیام کے حوالہ سے پہلے نمبر پرسیرالیون اورتنزانیہ ہیں۔ جہاں 14، 14مشن ہاؤسزکااضافہ ہوااوردوسرے نمبرپربینن ہے جہاں 10مشن ہاؤسزکااضافہ ہواہے۔ تیسرے نمبر پر گھاناہے جہاں 9مشن ہاؤسزکااضافہ ہواہے۔ اس سال برکینافاسواورمالی میں 7، 7نائیجیریااورانڈونیشیامیں 5، 5ہندوستان اورکینیڈامیں 4، 4کانگوکنشاسا، گنی کناکری، سینیگال، ماریشس، آسٹریلیامیں 3، 3اورگنی بساؤ، لائبیریا، مڈغاسکر، روانڈایوگنڈااوربنگلہ دیش میں 2، 2مشن ہاؤسزکااضافہ ہوا۔ اس کے علاوہ سینٹرل افریقہ، کونگوبرازاویل، گیمبیا، آئیوری کوسٹ، کینیا، بھوٹان، نیپال، ترکی، آسٹریا، فن لینڈ، لتھوینیا، سربیا، ہیٹی، روس جمائیکا، قرغزستان اورپیراگوئے میں 1، 1مشن ہاؤس کاضافہ ہواہے۔

سوال نمبر6: حضورانور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ’’وسّع مکانک‘‘ کے تحت جائیدادوں کی خرید اورعمارتوں کی تعمیر کے حوالہ سے کیابیان فرمایا؟

جواب: فرمایا: آسٹریلیامیں اس سال چارمختلف مقامات پرکل 7ملین ڈالرکی باموقع جائیدادیں خریدی گئیں۔ برزبن میں ایک اعشاریہ ایک ایکڑرقبہ پہ 4بیڈروم کاایک گھرخریداگیا۔ بیت الہدیٰ سڈنی سے 6کلومیٹرکے فاصلہ پر ریورس ٹاؤن میں ایک اڑھائی ایکڑکاایک رقبہ خریداگیا۔ خدام الاحمدیہ آسٹریلیانے اپنے طورپرپراپرٹی خریدی، سڈنی گیسٹ ہاؤس کی تعمیرایک بڑاپراجیکٹ ہے اس پہ خرچ ہورہاہے۔ کینیڈامیں انٹرنیشنل جامعہ احمدیہ کی بڑھتی ضرورت کوپوراکرنے کے لیےایک بڑی جگہ کی تلاش تھی۔ اس سال 104ایکڑ کی پراپرٹی11.8ملین ڈالرمیں خریدی گئی۔ بیلجیم کے شہرلیج میں ایک چارمنزلہ عمارت خریدی گئی۔ فرانس میں بھی اس سال لیون کے شہرمیں ایک عمارت خریدی۔ اٹلی میں موجودہ مشن ہاؤس کے قریب ایک نئی ہال نماعمارت اورقطعہ زمین خریداگیا۔ بارسلونا سپین میں تین منزلہ عمارت خریدی گئی۔ یوکے میں مرکزی طورپر اسلام آبادکے قریب ایک ووڈلینڈ جس کارقبہ تقریباً3ایکڑ ہے خریداگیا۔ بوڈن کے علاقہ میں 4نئے تعمیرشدہ مکان خریدے گئے۔ لجنہ اماءاللہ ٹلفورڈنے اپنی جگہ خریدی، گیسٹ ہاؤس خریدااورفارن ہم میں 3کمرشل یونٹ خریدے گئے۔ مرکزی گیسٹ ہاؤسزاوردیگرعمارات اوراسلام آبادمیں اللہ تعالیٰ کے فضل سے ترقیات ہورہی ہیں۔ انصاراللہ نے بھی اپناایک گیسٹ ہاؤس خریدا۔ یوکے جماعت کی بھی کافی پراپرٹیاں ہیں اس دفعہ انہوں نے خریدی ہیں۔ اس کے علاوہ گھانامیں جامعۃ المبشرین کی مزیدتعمیرہوئی ہے۔ جاپان میں بیت الاحدکاترقیاتی منصوبہ ہے وہاں بھی مربی ہاؤس کے لحاظ سے تعمیرہوئی ہے۔ سپین پیدروآبادمیں تعمیرہوئی، چاڈمیں مرکزی مشن ہاؤس مبلغ کی رہائش بنی۔ نائیجیریاوغیرہ اس طرح بہت ساری جائیدادیں اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس سال اللہ تعالیٰ نے دنیاکے ہرملک میں ہمیں عطافرمائی ہیں۔

سوال نمبر7: دوران سال کتنے وقارعمل ہوئے اوران کے ذریعہ جماعت کوکتنے ڈالرزکی بچت ہوئی؟

جواب: فرمایا: جماعت احمدیہ کاایک خصوصی امتیازوقارعمل ہے۔ افریقہ کے ممالک میں جماعتیں، مساجد، اورمشن ہاؤسزکی تعمیرمیں وقارعمل کے ذریعہ سے حصہ لیتی ہیں۔ اسی طرح دنیاکے دوسرے ممالک میں بھی جماعتیں اب مساجد، سینٹرزاورتبلیغی مراکزکی تعمیرمیں بہت سارے کام جوہیں وقارعمل کے ذریعہ سے ہی کررہی ہیں۔ چنانچہ اس سال 108ممالک سے موصولہ رپورٹس کے مطابق 68186وقارعمل کیے گئے۔ جن کے ذریعہ سے 2959000یو ایس ڈالرزکی بچت ہوئی۔

سوال نمبر8: حضورانورایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نےدوران سال لٹریچر کی اشاعت کے حوالہ سےکیابیان فرمایا؟

جواب: فرمایا: اس سال قرآن کریم کاسپینش ترجمہ پرنٹ کروایاگیا۔ اسی طرح نئے خط ’’خطِ منظور‘‘کے ساتھ انگریزی ترجمہ ازمولوی شیرعلی صاحب کی طباعت کی گئی ہے۔ انگریزی کتب حضرت مسیح موعودؑ جو ہیں ان میں 5تصانیف جوہیں ان کابھی انگریزی ترجمہ اس سال کیاگیا ہے۔ جس میں فتح اسلام، سر الخلافہ، لجۃ النور، نورالقرآن نمبر2، 1،۔ تحفہ بغداد اوردرج بالا کتب کے علاوہ ملفوظات جلد دہم کا انگریزی ترجمہ ہوگیا ہے۔ Selected poems of Promised Messiah a.sشائع کی گئی ہیں۔ بچوں کی کتابیں بھی شائع کی گئی ہیں۔ اس سال ملفوظات کی نئی دس جلدوں پر مشتمل کمپیوٹرائزڈایڈیشن کی انگلستان سے طباعت کی کارروائی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ مختلف ممالک میں مسودات تیارہورہے ہیں، کتابوں کے فولڈرزوغیرہ تیارہوئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے دوران سال مرکزی عربک ڈیسک کو حضرت مسیح موعودؑ کی 12کتب کااردوترجمہ فائنل کرکے پرنٹنگ کے لیے بھجوانے کی توفیق ملی۔ اس طرح 12کتب کی پرنٹنگ کے بعدحضرت اقدس مسیح موعودؑکی جملہ اردوکتب کاعربی ترجمہ مکمل طورپر شائع ہوجائے گا۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے روحانی خزائن کاہندی ترجمہ مکمل ہوچکاہے…جرمن زبان میں حضرت مسیح موعودؑ کی72کتب شائع ہوچکی ہیں۔ اس سال درج ذیل 8کتب شائع ہوئی ہیں۔ خطبہ الہامیہ، نجم الہدیٰ، سراج منیر، سرالخلافہ، کرامات الصادقین، اعجازالمسیح، ازالہ اوہام حصہ اول و دوم اورتحفہ غزنویہ…وکالت اشاعت طباعت کی رپورٹ ہے کہ 95ممالک سے موصولہ رپورٹس کے مطابق دوران سال 505مختلف کتب، پمفلٹ اورفولڈرزوغیرہ 46زبانوں میں 6719372کی تعدادمیں طبع ہوئے۔

سوال نمبر9: حضورانورایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نےدوران سال رقیم پریس کے ذریعہ اشاعت کی بابت کیابیان فرمایا؟

جواب: فرمایا: اللہ تعالیٰ کے فضل سےرقیم پریس فارن ہم کو اس سال بڑی تعدادمیں جماعتی کتب اورلٹریچرطبع کرنے کی توفیق ملی۔ اس سال رقیم پریس فارن ہم کے ذریعہ چھپنے والی کتب کی تعداد229000سے اوپر ہے۔ اس طرح رسالہ موازنہ مذاہب، انصارالدین اورالنصرت وقف نو کےرسالہ جات مریم اوراسماعیل، چھوٹے پنفلٹس، لیف لیٹس اورجماعتی دفاتر کی سٹیشنری کو شائع کرنے کی توفیق ملی۔ خط منظور کے ساتھ قرآن کریم میں انگلش ترجمہ نہایت دلکش اوردیدہ زیب جلد کے ساتھ شائع کیاگیا۔

سوال نمبر10: لیف لیٹس کے ذریعہ کتنے لوگوں تک احمدیت کاپیغام پہنچا؟

جواب: فرمایا: اس سال 102ممالک میں مجموعی طورپرچھہترلاکھ گیارہ ہزار(7611000)سے اوپرلیف لیٹس تقسیم ہوئے اور اس کے ذریعہ سے ایک کروڑسولہ لاکھ نوے ہزار(11690000)سے زائدلوگوں تک پیغام پہنچا۔

سوال نمبر11: دوران سال نمائشوں کے ذریعہ کتنے افرادتک احمدیت کا پیغام پہنچا؟

جواب: فرمایا: موصولہ رپورٹس کے مطابق چھ ہزاراکتالیس(6041)نمائشوں کے ذریعہ نولاکھ انتیس ہزار(929000)سے اوپرافراد تک احمدیت کاپیغام پہنچا۔ بارہ سوچونتیس(1234)سے زائدتراجم قرآن کریم تحفۃً مہمانوں کو دیے گئے۔ چارہزارآٹھ سوبیس (4820)بُک سٹالزاوربُک فیئرزکے ذریعہ گیارہ لاکھ چونتیس ہزار(1134000)سے زائدافرادتک پیغام پہنچانے کی توفیق ملی۔

سوال نمبر12: حضورانور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے الفضل کی اشاعت کی بابت کیابیان فرمایا؟

جواب: فرمایا: الفضل انٹرنیشنل جس کااجرا1994ءمیں ہفت روزاخبارکی شکل میں ہواتھا۔ اور27؍مئی 2019ء سے ہفتہ میں دوروزباقاعدگی سے شائع ہورہا ہے۔ دوران سال الفضل انٹرنیشنل کو پانچ خصوصی نمبروں سمیت 101شمارے شائع کرنے کی توفیق ملی۔ الفضل کو فیس بُک پراپنا پیج شروع کرنے کی توفیق ملی۔ اس سال الفضل انٹرنیشنل کی ویب سائٹ، ٹوئٹر، فیس بُک وغیرہ کے ذریعہ تین کروڑاکہترلاکھ(37100000)سے زائدلوگوں تک پیغام پہنچا۔ ایسے احباب کےلیےجواردوپڑھنے میں مشکل محسوس کرتے ہیں لیکن اردو سمجھتے ہیں یاکاموں میں مصروف رہنے کی وجہ سے اردومضامین سننا پسندکرتے ہیں آڈیوالفضل کا سلسلہ شروع کیاگیاہے۔ اب تک ایک لاکھ چوبیس ہزا(124000)سے اوپرلوگ ان آڈیوزسے استفادہ کررہے ہیں۔

سوال نمبر13: حضورانور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ریویوآف ریلیجنزکی بابت کیابیان فرمایا؟

جواب: فرمایا: ریویوآف ریلیجنزجس کا اجرا حضرت مسیح موعودؑ نے فرمایاتھا۔ 1902ءمیں پہلی دفعہ شائع ہواتھا۔ اس کو ایک سوبیس سال ہوچکے ہیں۔ یہ رسالہ انگریزی میں ماہواراورجرمن میں ہردوسرے ماہ جبکہ فرنچ اورسپینش میں سہ ماہی شائع ہورہاہے۔ دوران سال یہ رسالہ انگریزی، فرنچ، سپینش، اورجرمن زبانوں میں دولاکھ(200000)سے زائدتعدادمیں پرنٹ ہوا۔

سوال نمبر14: حضورانور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ’’الاسلام‘‘ پرقرآنی ویب سائٹ کی بابت کیابیان فرمایا؟

جواب: فرمایا: قرآن کریم کے سرچ کی الاسلام ویب سائٹ ہے۔ نئی ویب سائٹ openquran.comکو مزیدبہتربنایاگیاہے۔ الاسلام پرقرآن کریم پڑھنے اورسننے کے لیے جدیددیدہ زیب readquran.appکے پہلے موبائل ورژن کااجراہواہے۔ انگریزی زبان میں 330اوراردوزبان میں 1000کتب ویب سائٹ پردستیاب ہیں۔ انگریزی زبان میں 20نئی کتب ایپل، گوگل اورایمازون پرشائع کی گئی ہیں۔ اس طرح اب تک اردومیں 82اورانگریزی میں 51کتب کی آڈیوفائلز تیارہوچکی ہیں۔

سوال نمبر15: حضورانور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نےواقفین نوکی کیاتعدادبیان فرمائی؟

جواب: فرمایا: اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس وقت دنیابھرمیں واقفین نوکی تعداد78ہزارہے۔ جس میں سے 45832لڑکے اور32168لڑکیاں ہیں۔ اس سال نئی درخواستیں جن پر والدین کو ابتدائی منظوری بھجوائی گئی ہے ان کی تعداد3519ہے۔

سوال نمبر16: حضورانور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزنے ایم۔ ٹی۔ اے کی بابت کیابیان فرمایا ؟

جواب: فرمایا: ایم ٹی اے انٹرنیشنل کے سولہ ڈیپارٹمنٹ ہیں۔ اوراللہ تعالیٰ کے فضل سے 503کارکنان ہیں۔ 279مرداور144خواتین80تنخواہ دارہیں۔ ایم ٹی اے افریقہ کے ذریعہ افریقہ کے مختلف ممالک میں بارہ سٹوڈیوزاوربیوروزقائم ہیں۔ 150کارکنان یہاں کام کررہے ہیں۔ اللہ کے فضل سے دنیاکے مختلف ممالک کے لیے ایم ٹی اے کے آٹھ چینل چوبیس گھنٹے کی نشریات پیش کررہے ہیں۔ ان پرتئیس مختلف زبانوں میں رواں ترجمہ کیاجاتاہے۔

سوال نمبر17: حضورانور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نےریڈیو اسٹیشنز کے ذریعہ سے احمدیت کا پیغام پھیلنے کی بابت کیابیان فرمایا ؟

جواب: فرمایا: ریڈیواسٹیشنز کے ذریعہ سے بھی بیعتیں ہورہی ہیں۔ لوگوں کوقبولیت احمدیت کی توفیق مل رہی ہے۔ دیگرٹی وی پروگرام جوہیں چوبیس گھنٹے کی نشریات کے علاوہ چوہتر(74)ممالک میں ریڈیوچینل جماعت کاپیغام دے رہے ہیں۔ اس سال دوہزارچھ سوچھیاسی (2686)ٹی وی پروگراموں کے ذریعہ دوہزارپانچ سوانیس (2519)گھنٹے وقت ملااورریڈیواسٹیشن کے ذریعہ سے چوبیس ہزارسات سوباسٹھ (24762)گھنٹے پر مشتمل سترہ ہزاردوسوچار(17204)پروگرام نشر ہوئے۔ ٹی وی اورریڈیوکے ان پروگراموں کے ذریعہ اندازے کے مطابق چونتیس کروڑ(340000000)سے زائدافرادتک پیغام پہنچا۔

سوال نمبر18: حضورانور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نےدوران سال نومبائعین سے رابطوں اوران کی تربیت کے حوالہ سے کی جانے والی مساعی کی کیاتفصیل بیان فرمائی؟

جواب: فرمایا: نومبائعین کے لیے تربیتی کلاسز اور ریفریشرکورس کاانعقادہوا۔ نومبائعین کے لیے چارہزارآٹھ سوستاسی(4887) جماعتوں میں اکاون ہزارسات سوپینتالیس(51745) تربیتی کلاسز، تعلیمی کلاسزاورریفریشرکورسزکاانعقادہوا۔ نومبائعین سے بحالی رابطہ کے مطابق نائیجرمیں چودہ، پندرہ ہزارکے قریب رابطے ہوئے۔ کیمرون میں دس ہزارتین سوپچپن(10355)، سینیگال میں تین ہزار(3000)سے اوپر، سیرالیون میں تین ہزارتین سواکسٹھ(3361)، بینن میں دوہزار(2000)سےاوپر، آئیوری کوسٹ میں دوہزار (2000) سے اوپر، تنزانیہ میں دوران سال تقریباًدوہزار، نائیجیریا، برکینافاسو، غانا، گنی کناکری، گنی بساؤ، کینیا، لائبیریا، گیمبیا، کانگو کنشاسا، بنگلہ دیش، ہندوستان، انڈونیشیا، ملائیشیا، ٹوگو اوریوگنڈامیں نئے رابطے ہورہے ہیں اورپرانی بیعتوں سے رابطے بحال ہورہے ہیں۔

سوال نمبر19: حضورانور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نےدوران سال ہونے والی بیعتوں کی کیاتفصیل بیان فرمائی؟

جواب: فرمایا: اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس سال بیعتوں کی تعداد ایک لاکھ چھہترہزارآٹھ سوچھتیس(176836)ہے۔ گزشتہ سال کی نسبت اکاون ہزارچھ سوپندرہ کااضافہ ہے۔ ایک سونوممالک سے ایک سوساٹھ اقوام احمدیت میں داخل ہوئیں۔

سوال نمبر20: حضرت مسیح موعودؑ نے مخالفین کو مخاطب کرتے ہوئے کیابیان فرمایا؟

جواب: فرمایا: حضرت مسیح موعودؑ اپنے مخالفین کو مخاطب کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ ’’بازآجاؤاوراس کے قہر سے ڈرواوریقیناًسمجھوکہ تم اپنے مفسدانہ حرکات پر مہرلگاچکے ہو۔ اگرخداتمہارے ساتھ ہوتاتواس قدرفریبوں کی تمہیں کچھ بھی حاجت نہ تھی۔ تم میں سے صرف ایک شخص کی دعاہی مجھے نابودکردیتی مگرتم میں سےکسی کی دعابھی آسمان پرنہ چڑھ سکی۔ بلکہ دعاؤں کااثریہ ہواکہ دن بدن تمہاراہی خاتمہ ہوتاجاتاہے۔ کیاتم دیکھتے نہیں کہ تم گھٹتے جاتے ہواورہم بڑھتے جاتے ہیں۔ اگرتمہاراقدم کسی سچائی پرہوتاتوکیااس مقابلےمیں تمہاراانجام ایساہی ہوناچاہیئے تھا۔ پھر فرمایا: یہ لوگ توچاہتے ہیں کہ خداکے نورکوبجھادیں۔ مگر خدااپنے گروہ کوغالب کرے گا۔ توکچھ بھی خوف نہ کرمیں تجھے غلبہ دوں گا۔ ہم آسمان سے کئی بھیدنازل کریں گےاورتیرے مخالفوں کو ٹکڑے ٹکڑے کردیں گے۔ اورفرعون اورہامان اوران کے لشکرکوہم وہ باتیں دکھلائیں گے جن سے وہ ڈرتے تھے۔ پس توغم نہ کرخداان کی تاک میں ہے۔ خداتجھے نہیں چھوڑے گااورنہ تجھ سے علیحدہ ہوگاجب تک کہ وہ پاک اورپلید میں سے فرق نہ کرکے دکھلائے۔ کوئی نبی دنیامیں ایسانہیں بھیجاگیاجس کے دشمنوں کوخدانے رسوانہ کیاہو۔ ہم تجھے دشمنوں کے شرسے نجات دیں گے۔ ہم تجھے غالب کریں گےاورمیں عجیب طورپردنیامیں تیری بزرگی ظاہرکروں گامیں تجھے راحت دوں گااورتیری بیخ کنی نہیں کروں گا۔ اورتجھ سے ایک بڑی قوم بناؤں گااورتیرے لیے میں بڑے بڑےنشان دکھاؤں گا۔ ان کو کہہ دے کہ میں صادق ہوں پس تم میرے نشانوں کے منتظررہو۔ حجت قائم ہوجائے گی اورکھلی کھلی فتح ہوگی…۔ میری فتح ہوگی اورمیراغلبہ ہوگامگرجووجودلوگوں کے لیے مفید ہے میں اس کو دیرتک رکھوں گا۔ تجھے ایساغلبہ دیاجائے گا جس کی تعریف ہوگی اورکاذب کا خدادشمن ہے اس کو جہنم میں پہنچائے گا۔

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button