یورپ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ ہالینڈ میں سالِ نو کے موقع پر استقبالیہ تقاریب

(عدیل باسم۔ نمائندہ الفضل انٹر نیشنل ہالینڈ)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ ہالینڈ کو نئے سال کے آغاز پر ملک کے مختلف شہروں میں نیو ایئر ریسپشنز منعقد کرنے کی توفیق ملی جن کا مقصد ہالینڈ کے لوگوں کو جماعت احمدیہ سے متعارف کروانا اور ہالینڈ میں رہنے والے لوگوں کو اسلام کی پُرامن تعلیم کے بارہ میں بتاناتھا۔

الحمدللہ ہالینڈ میں اس دفعہ ۴ مختلف شہروں میں جماعت احمدیہ ہالینڈ کو نیو ایئر ریسپشن منعقد کرنے کی توفیق ملی جس میں ۱۸۰ سے زائد مہمان شامل ہوئے۔

بیت النور نن سپیت

مورخہ ۲۲؍جنوری ۲۰۲۳ء کو مسجد بیت النور میں مقامی جماعت کو نیو ایئر ریسپشن منعقد کرنے کی توفیق ملی جس میں ۷۰ سے زائد مہمان شامل ہوئے شہر کی مئیر اور سا بقہ میئربھی اس پروگرام میں شامل ہوئے اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’یہ بہت ضروری بات ہے کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ مل جل کر رہیں آپ کی جماعت کا امن کا پیغام بہت خوبصورت ہے‘‘۔ اس کے علاوہ مئیر نے جماعت کے نئے سال کے موقع پر ہونے والے وقار عمل کی تعریف کی۔

سیشن کے بعد مہمانوں کے لیے شام کے کھانے کا انتظام کیا گیا۔

مسجد مبارک ہیگ میں نیو ایئر ریسپشن

مورخہ ۲۷؍جنوری ۲۰۲۳ء کو ہالینڈ کی پہلی مسجد مبارک میں نیو ایئر ریسپشن منعقد کی گئی جس میں ۱۷ مہمان شامل ہوئے سب سے پہلے نائب امیر عبد الحمید فن در فیلدن صاحب نے جماعت کا تعارف پیش کیا اس کے بعد ایک پریزنٹیشن جماعت کی ہالینڈمیں کارکردگی کے بارہ میں پیش کی گئی۔ اس کے بعد مشنری انچارج صاحب کے ساتھ سوال وجواب کا سیشن ہوا جس میں مہمانوں نے عورتوں کے حقوق اور جماعت کی مخالفت کے بارہ میں سوال کیے۔ اس کے بعد مہمانوں کے لیے شام کا کھانا پیش کیا گیا۔

بیت العافیت المیرے

مورخہ ۲۲؍جنوری ۲۰۲۳ء کو مسجد بیت العافیت المیرے میں جماعت کو نیو ایئر ریسپشن منعقد کرنے کی توفیق ملی جس میں ۶۰ کے قریب مہمانوں نے شرکت کی جن میں طلبہ اور اہم مذہبی اور سیاسی شخصیات شامل تھیں۔ ان کو جماعت احمدیہ کا تعارف کروایا گیا ہر ٹیبل ایک میزبان کے لیے مختص کیا گیا تاکہ مہمانوں کے سوالات کے جواب دیے جائیں۔ ایک ڈچ ماہرنفسیات ڈاکٹر نے اسی دن بیعت کی الحمدللہ علی ذالک۔

آخر پر مہمانوں کو شام کا کھانا پیش کیا گیا الحمدللہ یہ پروگرام بہت اچھا رہا۔

جماعت آرنہم اور ڈین بوس

مساجد کے علاوہ دوسری جماعتوں میں بھی نیو ایئر ریسپشنز منعقد کیے گئے۔ جماعت آرنہم نے مورخہ ۴؍فروری کو لوکل لائبریری میں نیو ایئر ریسپشن منعقد کیا جس میں ۲۴ مہمان شامل ہوئے۔ ان میں سے زیادہ تر عربی بولنے والے مہمان تھے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ اس کے بعد مکرم سعید اخلف صاحب نے اسلام احمدیت کے بارہ میں مہمانوں کے سامنے تعارف پیش کیا۔ لوکل کونسلر بھی اس پروگرام میں شامل ہوئے۔ انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’سب سے پہلے مجھے دعوت دینے کا شکریہ مجھے آ پ کی جما عت کے بارہ میں معلومات حاصل کرکے ا چھا لگا میری اور میرے ساتھیوں کی کوشش ہوتی ہے کہ ہر شہری اس شہر میں امن سے رہے خواہ اس کا کوئی بھی رنگ نسل ہو۔‘‘ اس کے بعد سوال وجواب ہوئے۔ دعا کے ساتھ پروگرام ختم ہوا پھر دوپہر کا کھانا پیش کیا گیا۔

ایک اور جماعت ڈین بوش میں نیو ایئر ریسپشن منعقد ہوا جس میں ۱۰ مہمان شا مل ہوئے۔ ان کو مربی ابراہیم صاحب نے اسلام احمدیت کا تعارف کروایا۔ تیسری جنگ عظیم کے خطرات سےبچنے کے لیے خلیفہ وقت نے جو ہدایات فرمائی ہیں اس بارہ میں مہمانوں کو بتایا گیا اس کے بعد مہمانوں کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔ اس پروگرام کی خبر لوکل اخبار نے بھی شائع کی۔

اللہ تعالیٰ ان پروگراموں کے نیک نتائج پیدا فرمائے آمین۔

(رپورٹ: عدیل باسم۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button