متفرق مضامین

ہومیو پیتھی یعنی علاج بالمثل (ناک کے متعلق نمبر 2) (قسط 16)

(ڈاکٹر طاہر حمید ججہ)

(حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کی کتاب ’’ہومیو پیتھی یعنی علاج بالمثل ‘‘کی ریپرٹری یعنی ادویہ کی ترتیب بلحاظ علامات تیار کردہ THHRI)

آرم ٹرائی فلم

Arum triphyllum

(Indian turnip)

٭…اکثر یہ بات تجربہ میں آئی ہے کہ ناک کے اندر یا ناک کی نوک پر شدید سنسناہٹ کا یہ مؤثر علاج ہے ۔ ناک کی اندرونی خارش بسا اوقات نزلے پر منتج ہو جاتی ہے ۔ ایسے بچے جو ہر وقت ناک کریدیں اور اندرونی جھلیوں کو زخمی کر لیں ان کے لیے بھی اس دوا کو یاد رکھنا چاہیے۔ (صفحہ 107)

٭…نزلاتی تکلیفوں کے دوران اگر آنکھوں میں خارش ہو اور پانی بہے، اوپر کے پپوٹوں میں لرزہ ہو تو آرم ٹرائی فلم سے فائدہ ہو سکتا ہے ۔ اس کا نزلہ بہت شدید ہوتا ہے اور مسلسل بہ بہ کر دماغ کو کھوکھلا کر دیتا ہے ۔ ناک سے بے حد پانی بہتا ہے اور سخت خارش ہوتی ہے ۔ گلے میں یہ خارش اور سنسناہٹ لمبے عرصہ تک رہے تو فالجی اثرات ظاہر ہونے لگتے ہیں اور سنسناہٹ کی بجائے بے حسی پیدا ہو جاتی ہے۔(صفحہ107)

٭…اس طرح جو لوگ پانی پینے میں جلدی کرتے ہیں اگر آرم ٹرائی فلم کے مریض ہوں تو خطرہ ہے کہ پانی معدے میں جانے کی بجائے اوپر ناک کی نالی میں چڑھ جائے۔(صفحہ107)

٭… یہ دوا عام طور پر چہرے، سر اور ناک کے بائیں حصہ پر زیادہ اثر انداز ہوتی ہے ۔( صفحہ108)

ایسافیٹیڈا

Asafoetida

(ہینگ)

٭…سلفس کے مریضوں کی طرح ناک کی اندرونی ہڈیوں کے گلنے سڑنے کے نتیجہ میں دائمی خطرناک بدبودار نزلہ ملتا ہے۔ (صفحہ 109)

آرم میٹیلیکم

Aurum metallicum

٭…آرم میں ناک کے نزلے مزمن ہوتے ہیں اور ان کا بلغمی جھلیوں سے تعلق نہیں ہوتابلکہ ہڈیوں کی خرابی سے تعلق ہوتا ہے ۔ نیٹرم میور کا تعلق ناک کی جھلیوں سے ہوتا ہے، ہڈیوں سے نہیں ۔ اگر نزلہ میں نیڑم میور دیا جائے تو ابتدا میں علامات شدت اختیار کر جاتی ہیں اور ناک سے بہت پانی بہتا ہے لیکن جب ٹھیک ہو جائے تو کوئی علامت بھی باقی نہیں رہتی۔(صفحہ114)

٭…آرم میٹ کی ایک علامت یہ ہے کہ ناک کے اوپر نیلے رنگ کی وریدوں کا جال بن جاتا ہے اور ان میں خون جمنے کا رجحان بھی ہوتا ہے جیسے ویری کوز وریدوں (Vericose veins) کا مرض ہو۔ آرم میٹ میں ناک کے علاوہ ہونٹ بھی نیلے ہو جاتے ہیں ۔ (صفحہ 115)

آرم میور

Aurum muriaticum

٭…آرم میور میں ناک کے جمے ہوئے مواد کو اکھیڑنے کی کوشش کریں تو خون نکلنے لگتا ہے ۔ زردی مائل سبز مواد خارج ہوتا ہے ۔ نتھنوں کے کناروں پر لیوپس (Lupus) ہو جائے تو اس میں آرم میور کو مفید بتایا گیا ہے ۔ (صفحہ118)

بیلاڈونا

Belladonna

٭…بعض اوقات ناک میں جمے ہوئے نزلاتی مواد یا سائینس (Sinus)کے اندر جمے ہوئے مواد کے باعث ہونے والے سردرد سامنے کی طرف سر جھکانے سے بڑھ جاتے ہیں ۔ (صفحہ 139)

بنزوئیکم ایسڈم

Benzoicum acidum

(Benzoic acid)

٭…سر درد کے ساتھ متلی اور قے کا رجحان بھی ہوتا ہے، سر پر ٹھنڈا پسینہ آتا ہے، ہاتھ بھی بہت ٹھنڈے ہو جاتے ہیں، ناک میں خارش اور درد کے ساتھ سونگھنے کی حس کم ہو جاتی ہے، آنکھوں میں جلن اور تپکن، آنکھوں کی تکلیفیں کھلی ہوا میں اور ٹیوب لائٹ میں بڑھ جاتی ہیں ۔ سردرد گدی سے شروع ہوتا ہے ۔ (صفحہ146)

بربرس ولگرس

Berberis vulgaris

(Bar berry)

٭…بربرس کے مریض کے نتھنوں میں اس طرح بےچینی اور خارش سی ہوتی ہے جیسے اندر کوئی چیز رینگ رہی ہو۔ اکثر بائیں نتھنے میں نزلہ بیٹھ جاتا ہے جو سخت ضدی ہوتا ہے۔(صفحہ149)

٭…پیشاب میں کبھی کبھی پیپ جیسی چیز یا ناک جیسا مادہ اور کبھی سرخ ذرے شامل ہوتے ہیں ۔ اور پیشاب سخت متعفن ہوتا ہے ۔ (صفحہ150)

بوریکس

Borax

(پھول کیا ہوا سہاگہ)

٭…ناک میں مواد خشک ہوکر جم جاتا ہے جو اکثر سبزی مائل ہوتا ہے ۔ (صفحہ156)

بووسٹا

Bovista

٭…بووسٹا میں منہ اور ناک کے کناروں پر زخم بن جاتے ہیں اور زخموں پر ایک پتلے چھلکے کی طرح تہ آجاتی ہے۔ نیڑم میور میں بھی یہ علامت ہے لیکن اس کے زخموں میں کچا پن پایا جاتا ہے اور کوئی تہ نہیں جمتی ۔ بووسٹا میں نزلاتی مواد’’کوکس‘‘ (Coccus) کی طرح دھاگے دار ہوتا ہے ۔ ناک اور مسوڑھوں سے خون بہتا ہے ۔ سر کی جلد میں کھجلی کے ساتھ دماغ میں بھی مبہم سی درد کا احساس رہتا ہے۔(صفحہ157)

برائیونیاایلبا

Bryonia alba

٭…اگر عورتوں کا ماہانہ نظام بند ہو جائے تو ناک سے خون جاری ہو جاتا ہے ۔ اگر ایسی صورت میں برائیونیا دیں تو بہت جلد افاقہ ہوتا ہے ۔ (صفحہ 171)

کیڈمیم سلف

Cadmium sulph

٭…مفلوج حصوں میں درد اور چیونٹیاں رینگنے کا احساس ہوتاہے ۔ بعض اعضا انفرادی طور پر سن ہو جاتے ہیں چنانچہ ناک یا کان کا سن ہو جانا بھی اس دوا میں نظر آتا ہے۔(صفحہ182)

٭…کیڈمیم سلف ہڈیوں پر بھی اثر انداز ہونے والی دوا ہے ۔ کیڈمیم سلف کا نزلہ مزمن ہو جائے تو ناک کی ہڈیاں گلنے لگتی ہیں ۔ مرکری کی طرح کیڈمیم میں بھی یہ علامت پائی جاتی ہے ۔ (صفحہ182)

کلکیریا کاربونیکا

Calcarea carbonica

٭…کلکیریا کے مریض کے ناک میں اکثر مواد اکٹھا ہو کر جم جاتا ہے اور اس کی وجہ سے سانس لینے میں دقت محسوس ہوتی ہے ۔ کلکیریا کارب دینے سے یہ مواد جھلیوں سے الگ ہو کر بآسانی باہر نکل جاتا ہے اور کسی قسم کے آپریشن کی ضرورت پیش نہیں آتی ۔ (صفحہ193)

کلکیریا فلوریکا

Calcarea fluorica

(Fluoride of Lime)

٭…کانوں کے پردوں میں سختی پائی جائے، کانوں میں گھنٹیاں بجتی ہوں، کان بہتے ہوں اور ناک کے پچھلے حصہ کے غدود جو گلے کے جوڑ سے ملتے ہیں بڑھ جائیں تو ان کے لیے کلکیریا فلور کے علاوہ برائیٹا کارب بھی اچھی ثابت ہوتی ہے۔ نزلہ زکام میں سخت بدبودار اور گاڑھی سبزی مائل رطوبت خارج ہوتی ہے ۔ (صفحہ 200)

کلکیریا آیوڈائیڈ

Calcarea iodide

(Iodide of Lime)

٭…عام طور پر بچوں اور بعض دفعہ بڑوں میں ناک اور کان کی اندرونی جھلیاں پھول جاتی ہیں اور چھوٹی چھوٹی تھیلیاں سی بن جاتی ہیں ۔ اگر ناک میں ایسی علامتیں پیدا ہوں تو مریض بہت خراٹے لینے لگتا ہے ۔ ایسی صورت میں کلکیریا آیوڈائیڈ بہت کار آمد بتائی جاتی ہے لیکن 30 طاقت میں اسے دو تین ماہ تک استعمال کرنا چاہیے ۔ غدود موٹے ہو جائیں تو ایک دم چھوٹے نہیں ہو سکتے۔(صفحہ203)

کلکیریا سلف

Calcarea sulphurica

Sulphate of Lime – Plaster of Paris

٭…کلکیریا سلف میں مستقل جاری نزلہ ہوتا ہے جو آکر ٹھہر ہی جاتا ہے اور اندرونی جھلیوں کو گلا دیتا ہے ۔ ایسے مستقل نزلاتی مریض بہت تکلیف دہ زندگی گرازتے ہیں ۔ اگر دیگر علامتیں ملتی ہوں تو اس بیماری کے لیے یہ تیر بہدف دوا ثابت ہوتی ہے ۔(صفحہ212)

٭…کلکیریا سلف کی ایک علامت یہ ہے کہ آنکھوں سے زرد رنگ کی گاڑھی رطوبت خارج ہوتی ہے، نظر دھندلا جاتی ہے اور اکثر چیزیں صرف آدھی نظر آنے لگتی ہیں ۔ کان سے بھی خون کی آمیزش کے ساتھ رطوبت نکلتی ہے ۔ ناک سے بھی نزلہ میں زردی مائل مواد خارج ہوتا ہے ۔ گلے میں درد اور زرد رنگ کی بلغم کا اخراج ہوتا ہے ۔ (صفحہ213)

کیمفر

Camphora

(Camphor)

٭…کیمفر میں بار بار نزلے اور بلغمی کھانسی کا بھی رجحان ہے اور اس لحاظ سے یہ اینٹی مونیم کروڈ اور امونیم کارب کے ہم پلہ ہے ۔ یہ دونوں دوائیں اس مستقل کمزوری کو جو بار بار نزلے کو دعوت دیتی ہو، دور کرتی ہیں ۔ موسم کی معمولی سی تبدیلی سے فوراً نزلہ شروع ہو جاتا ہے ۔ ناک ٹھنڈی ہوتی ہے اور رطوبت بہتی ہے ۔ ہوا کی نالیوں میں بلغم پھنسنے کا رجحان ہوتا ہے جس سے سانس گھٹتا ہے ۔ گہرا سانس مشکل سے آتا ہے، سانس کھینچنے پر کھانسی شروع ہوجاتی ہے اور دل کی دھڑکن بہت تیز ہوتی ہے ۔ (صفحہ220)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button