متفرق شعراء

حضرت امام حسینؔ رضی اللہ عنہ کے نام

(محمد اعظم نوید۔کینیڈا)

اسلام کا عَلَمْ جو اُٹھایا حسینؔ نے
خُوں اپنا راہِ حق میں بہایا حسینؔ نے

دینِ متیں کو بخش دی ہیں سربلندیاں
رستہ ہُدیٰ کا سب کو دکھایا حسینؔ نے

جُھکنے دیا نہ سر کبھی باطل کے سامنے
غیرت کا تاج سر پہ سجایا حسینؔ نے

ظلمت کو دی وہ مات کہ ششدر ہُوا جہاں
حق کا چراغ تھا جو جلایا حسینؔ نے

قربان کر دی جان بھی اسلام کے لیے
رُتبہ عظیم یزداں سے پایا حسینؔ نے

اِک امن و آشتی کا نمونہ دکھا دیا
دائم وفا کا درس سنایا حسینؔ نے

طاعت دکھائی ایسی کہ دنیا ہے مُعترف
اُلفت کا جام سب کو پلایا حسینؔ نے

سر کو کٹا کے سجدے میں دی دیں کو تمکنت
دنیا کے دل میں مرتبہ پایا حسینؔ نے

اعظم کرے گا یاد انہیں حشر تک جہاں
بےمِثل کام کر کے دکھایا حسینؔ نے

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button