اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

اعلاناتِ ولادت

٭… عبدالشکور جندران آف نوابشاہ حال مقیم کینیڈا اعلان کرواتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے خاص فضل سے میرے بیٹے مکرم محمد ذکی خان صاحب مبلغ سلسلہ کانگو کنشاسا کو مورخہ 28؍فروری 2023ء کو دو بیٹوں عزیزم عطاء الودود نادی اور عزیزم حمزہ ولید کے بعد تیسرے بیٹے سے نوازا ہے۔ نومولود کا نام لقمان فارس تجویز ہوا ہے جو اللہ تعالیٰ کے فضل سے وقف نو کی بابرکت تحریک میں شامل ہے۔نومولود مکرم ڈاکٹر عبدالقدوس صاحب شہید سابق امیر ضلع نوابشاہ کا پڑ پوتا اور حضرت مولوی رحیم بخش صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ آف تلونڈی جھنگلاں کی نسل سے ہے۔

احباب جماعت سے نومولود کی صحت و تندرستی والی لمبی عمر ،صالح اور خادم دین ہونے کے لیے دعاؤں کی عاجزانہ درخواست ہے۔

٭… صولت جواد صاحب کارکن احمدیہ نور الاسلام پرنٹنگ پریس، واگادوگو، برکینافاسو تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کو اللہ تعالیٰ نے مورخہ یکم مارچ 2023ء ایک بیٹی مرحا امۃ الکریم کے بعد پہلے بیٹے سے نوازا ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ازراہ شفقت عزیزم کو وقف نو میں قبول فرماتے ہوئے نام حمزہ جواد احمد عطا فرمایا ہے۔نومولود مکرم شوکت مرزا صاحب کا پوتا اور مکرم جمیل احمد صاحب کا نواسہ ہے۔

احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ نومولود کو نیک، صالح اور خادم دین بنائے اور صحت و تندرستی والی دراز عمرعطافرمائے۔آمین

درخواستِ دعا

٭… خالد حیات صاحب سیکرٹری وقفِ جدید مورفیلڈن والڈورف جماعت جرمنی تحریر کرتے ہیں کہ میرا بھانجا عزیزم احد زمان ورک عمر ۵سال پھیپھڑوں میں انفیکشن کی وجہ سے شدیدبیمار ہونے پر ہسپتال میں زیر علاج ہے اور بہتر ہو رہا ہے۔

احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے عزیزم کو شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے اورصحت و تندرستی والی عمر دراز سے نوازے۔ آمین

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button