کلام حضرت مسیح موعود ؑ

منتخب اشعار از ’’القصیدۃ فی مدح خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم‘‘

یَا عَیْنَ فَیْضِ اللّٰہِ وَالْعِرْفَانٖ

یَسْعٰی اِلَیْکَ الْخَلْقُ کَالظَّمْاٰنٖ

اے اللہ کے فیض و عرفان کے چشمے! خلقت تیری طرف پیاسے کی طرح دوڑ رہی ہے۔

أَحْیَیْتَ أَمْوَاتَ الْقُرُوْنِ بِجَلْوَةٍ

مَاذَا یُمَاثِلُکَ بِھٰذَا الشَّانٖ

تو نے صدیوں کے مُردوں کو ایک ہی جلوہ سے زندہ کر دیا۔ کون ہے جو اس شان میں تیرا مثیل ہوسکے؟

فَطَلَعْتَ یَا شَمْسَ الْھُدٰی نُصْحًا لَّھُمْ

لِتُضِیْئَھُمْ مِنْ وَّجْھِکَ النُّوْرَانِیْ

سو اے آفتاب ِ ہدایت! تو نے ا ن کی خیر خواہی کے لئے طلوع کیا تا اپنے نورانی چہرہ سے تو انہیں منور کر دے۔

یَا لَلْفَتٰی مَا حُسْنُہٗ وَ جَمَالُہٗ

رَیَّاہُ یُصْبِی الْقَلْبَ کَالرَّیْحَانٖ

واہ! کیا ہی جوان مرد ہے ! کیسے حسن و جمال و الا ہے جس کی خوشبو دل کو ریحان کی طرح موہ لیتی ہے۔

سُجُحٌ کَرِیْمٌ بَاذِلٌ خِلُّ التُّقٰی

خِرْقٌ وَّفَاقَ طَوَائِفَ الْفِتْیَانٖ

آپؐ خوش خُلق، معزز، سخی، تقویٰ کے سچے دوست، فیاض اور جواں مردوں کے گروہوں پر فوقیت رکھنے والے ہیں۔

لَا شَکَّ اِنَّ مُحَمَّدًا خَیْرُ الْوَرٰی

رِیْقُ الْکِرَامِ وَ نُخْبَةُ الْأَعْیَانٖ

بے شک محمد ﷺ خیر الوریٰ ، معززین میں سے برگزیدہ اور سرداروں میں سے منتخب وجود ہیں۔

تَمَّتْ عَلَیْہِ صِفَاتُ کُلِّ مَزِّیَّةٍ

خُتِمَتْ بِہٖ نَعْمَاءُ کُلِّ زَمَانٖ

ہر قسم کی فضیلت کی صفات آپؐ پر کمال کو پہنچ گئیں اور ہر زمانہ کی نعمتیں آپؐ پر ختم ہو گئی ہیں۔

وَاللّٰہِ اِنَّ مُحَمَّدًا کَرِدَافَةٍ

وَبِہِ الْوُصُوْلُ بِسُدَّةِ السُّلْطَانٖ

بخدا! بے شک محمد ﷺ (خدا کے ) نائب کے طور پر ہیں اور آپؐ ہی کے ذریعہ دربارِ شاہی میں رسائی ہو سکتی ہے۔

یَا رَبِّ صَلِّ عَلیٰ نَبِیِّکَ دَائِمًا

فِیْ ھٰذِہِ الدُّنْیَا وَ بَعْثٍ ثَانٖ

اے میرے رب! اپنے نبی پر ہمیشہ درود بھیجتا رہ۔ اس دنیا میں بھی اور دوسری دنیا میں بھی۔

لِلّٰہِ دَرُّکَ یَا اِمَامَ الْعَالَمٖ

أَنْتَ السَّبُوْقُ وَ سَیِّدُ الشُّجْعَانٖ

آفرین تجھ پر اے دنیا کے امام! تو سب پر سبقت لے گیا ہے اور بہادروں کا سردار ہے۔

(آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد۵ صفحہ۵۹۰تا ۵۹۴)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button