افریقہ (رپورٹس)

اجتماع مجلس خدام الاحمدیہ ’بو‘ ریجن سیرالیون

محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس خدام الاحمدیہ بو ریجن کو اپنا سالانہ اجتماع مورخہ 7؍ اور 8 ؍ستمبر کو بمقام مسجد ناصر احمدیہ میں منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ الحمد للہ

جماعت احمدیہ کی روایات کے مطابق اجتماع کے دونوں روز باجماعت نماز تہجد کا انتظام کیا گیا تھا ۔ اسی طرح نماز فجر کے بعد درس کا اہتمام کیا گیا۔

افتتاحی پروگرام کے مہمان خصوصی مکرم منیر ابو بکر یوسف صاحب (صدر مجلس خدام الاحمدیہ ) تھے۔ صدرصاحب نے اپنی تقریر میں خدام و اطفال کو اطاعت کی اہمیت بیان فرمائی اور انہیں ان کی ذمہ داریاں ادا کرنے کی طرف توجہ دلائی۔

افتتاحی سیشن کے بعد علمی مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا ۔ ان میں تلاوت قرآن کریم، حفظ قرآن، اذان، حفظ قصیدہ، حدیث، نظم اور تقریر کے مقابلے شامل تھے۔

اجتماع کے دوسرے دن کے سیشن میں درج ذیل عناوین پر تقاریر ہوئیں۔ اسلام میں نکاح کی اہمیت، نماز باجماعت کی اہمیت اور مالی قربانی کی اہمیت۔

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی بھی صدر صاحب مجلس خدام الاحمدیہ سیرالیون تھے۔ اول، دوم اور سوم آنے والے خدام و اطفال کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔ یہ خوش نصیب اطفال و اخدام سال کے آخر میں ہونے والے سالانہ ملکی اجتماع میں علمی مقابلہ جات میں اپنے ریجن کی نمائندگی کریں گے۔

مکرم صدر صاحب نے اپنی تقریر میں خدام کو اجتماع کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور انہیں دینی علم حاصل کرنے کی طرف توجہ دلائی۔ اور اپنی تقری کی آخر میں دعا کروائی۔

نماز ظہر و عصر اور کھانے کے بعد خدام اپنے اپنے علاقوں کی طرف روانہ ہوگئے۔

موسم کی خرابی کی وجہ سےکھیلوں کے کسی بھی ایونٹ کا انعقاد نہ کیا جاسکا۔ اس اجتماع کی کل حاضری 264 رہی۔ دعا ہے کہ اللہ تعالی ہمیں اپنی اصلاح کی توفیق عطا فرمائے تا ہم قوموں کی اصلاح کرنے کے قابل ہوسکیں۔ آمین

(عبدالہادی قریشی۔ نمائندہ الفضل سیرالیون)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button