افریقہ (رپورٹس)

گیمبیا کے لوئر ریور ریجن میں جلسہ ہائے یوم مصلح موعود

(مسعود احمدطاہر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل گیمبیا)

محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے ریجن لوئر ریور ریجن میں جماعت احمدیہ کو ماہ فروری میں جلسہ یوم مصلح موعودؑ منانے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ

ریجن کی تمام جماعتوں میں جلسہ سے قبل اطلاع کردی گئی تھی اور مقامی جماعتوں کی سہولت کے مطابق مختلف تواریخ میں یہ جلسے منعقد کیے گئے۔تمام وہ جماعتیں جہاں پر مقامی معلمین تعینات ہیں ان جماعتوں میں جلسہ جات مورخہ ۲۰؍فروری کو ہوئے جبکہ باقی جماعتوں میں اگلے تین روز تک جلسوں کا انعقاد ہوتا رہا۔

ان جلسوں میں تلاوت قرآن کریم کے بعد حدیث اور پھر پیشگوئی مصلح موعود کے الفاظ پڑھ کر سنائے گئے۔ اس کے بعد مختلف جلسوں میں درج ذیل عناوین پر مختلف مقررین نے تقاریر کیں:

پیشگوئی مصلح موعود کا پس منظر و اہمیت

حضرت مصلح موعود ؓکی مختصر سوانح حیات

حضرت مصلح موعودؓ کی قرآن کی خدمات اور غیروں کا اعتراف

حضرت مصلح موعودؓکے دور خلافت میں جماعتی ڈھانچے کا قیام

حضرت مصلح موعودؓ کے دور خلافت میں تبلیغ اور اس کے ثمرات

امسال اللہ تعالیٰ کے فضل سے ریجن بھر میں مختلف جماعتوں میں ۳۳؍ جلسے ہوئے اور ان میں ۱۹۲۱؍ احمدی اور ۱۵۰؍ غیر احمدی احباب شامل ہوئے۔ الحمدللہ

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button