متفرق مضامین

بیسن

(آمنہ نورین (جرمنی))

کیل مہاسوںاور دانوں کے لیے

دانے اور پھوڑے پھنسیاں جلد پر گہرے بدنما داغ دھبے چھوڑ جاتے ہیں۔ کیل مہاسوں کی شکار جلد انتہائی حساس ہوجاتی ہے اور اس کو خصوصی دیکھ بھال اور توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ تو کیل مہاس زدہ جلد کے مسائل سے نمٹنے کے لیے بیسن میں شہد کو اچھی طر ح مکس کرکے پیسٹ بنالیں اور پورے چہرے پرلگالیں۔

فیس پیک خشک ہونے پر پانی سے نہایت نرمی وملائمت کے ساتھ صاف کرلیں۔ اس فیس پیک کو روزانہ لگا کر اس سے زیادہ فائدہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔شہد میں جراثیم سے لڑنے کی خصوصیت ہوتی ہےاس لیے شہد کیل مہاسوں کو کم کرنے اور اس کی روک تھام کےلیےمفید ثابت ہوسکتا ہے۔

دوسری صورت میں آپ اس میں صندل پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر اور عرق گلاب کو مکس کرکے دوسرا پیک تیار کرسکتی ہیں۔ ان تمام پیک کے استعمال سے آپ کیل مہاسوںسے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکتی ہیں۔

جلد پر داغ دھبو ں کے لیے

داغ دھبے اور نشانات جلد کی ساخت کو ناہموار اور کھردرا بنادیتے ہیں۔ جبکہ کھلے ہوئے مساموں میں گرد وغبار اور گندگی داخل ہو کر پمپلز کی شکل اختیار کرلیتے ہیں۔ چنانچہ بے داغ وشگفتہ جلد پانے کے لیے پمپلز کا علاج کرنا نہایت اہمیت رکھتا ہے۔کیل مہاسوں کے داغ دھبوں کو ختم کرنے کے لیے بیسن میں کھیرے کا رس شامل کرکے پیسٹ تیار کرلیں اور اس کو پورے چہرے پر لگا لیں خشک ہونے پر نیم گرم پانی سے دھولیں۔

اس پیک کو دن میں ایک بار ضرور لگائیں یہ چہرے سے بدنما داغ دھبوں کو مٹانے میں معاونت کرے گا اور آپ کی جلد کو جاذب نظر اور تابندہ بنانے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔

اب پیش ہیں بیسن کے کچھ پکوان

بیسن کی روٹی

٭…بیسن۔ ایک کپ

٭…آٹا۔ آدھا کپ

٭…پیاز ایک عدد

٭…ہری مرچ۔ دو عدد

٭…ہرا دھنیا۔ حسبِ ضرورت

٭…انار دانہ ایک کھانے کا چمچ

٭…نمک، لال مرچ ایک چائے کا چمچ

٭…زیرہ ایک چائے کا چمچ

ترکیب

بیسن میں آٹا نمک، لال مرچ، انار دانہ،زیرہ، دھنیا،ہری مرچ، پیاز، تمام چیزیں ڈال کر مکس کرکے گوندھ لیں۔ روٹی بیل لیں اور پکا لیں۔چاہیں تو ہلکا تیل لگا لیں۔

لال چٹنی کے لیے

٭…ثابت لال مرچ۔ پندرہ عدد

٭…لہسن۔ چھ جوے

٭…نمک۔ ایک چائے کا چمچ

٭…املی کا گودا۔ ایک چائے کا چمچ

تمام چیزوں کو بلینڈ کرلیں۔چٹنی تیار ہے۔ بیسن کی روٹی کے ساتھ کھائیں لطف دوبالا ہوجائے گا۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button