ارشادِ نبوی

اعتکاف

حضرت ابوسعید خدریؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ رمضان کے درمیانی عشرے میں اعتکاف بیٹھا کرتے تھے۔ آپؐ ایک سال(انہی دنوں میں ) معتکف ہوئے یہاں تک کہ جب اکیسویں رات ہوئی اور یہ وہ رات تھی جس کی صبح کو آپؐ اعتکاف سے نکلا کرتے تھے تو آپؐ نے فرمایا: جو میرے ساتھ معتکف تھا اسے چاہیے کہ آخری عشرے میں اعتکاف بیٹھے اور آج رات مجھے لیلة القدر کے بارے میں بتایا گیا ہےاور میں نے دیکھا کہ اس کی صبح کو میں پانی اور کیچڑ میں سجدہ کررہا ہوں۔ تم آخری عشرے میں اس کی تلاش کرو اور ہر طاق رات میں اسے ڈھونڈو۔

(بخاری کتاب الاعتکاف باب الاعتکاف فی العشر الاواخر)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button