افریقہ (رپورٹس)

ریجنل اجتماع مجلس انصار اللہ، گراں لاؤو،آئیوری کوسٹ

اللہ تعالیٰ کےفضل و کرم سے مجلس انصار اللہ ریجن گراں لاؤو (Grand Lahou)، آئیوری کوسٹ (Côte d’Ivoire) کو مورخہ ۱۲؍ فروری ۲۰۲۳ء بروز اتوار سالانہ ریجنل اجتماع بمقام احمدیہ مسجد گراں لاؤو شہر منعقد کرنے کی توفیق ملی۔اجتماع کا آغاز باجماعت نماز تہجد سے ہوا۔فجر کے بعد ’’نماز کی اہمیت‘‘ پر ودراگو محمد صاحب نے درس دیا۔صبح سات بجے حاضرین کی خدمت میں ناشتہ پیش کیا گیا۔ اجتماع کے پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم اور دعا سے ہوا۔اس کے بعد ورزشی مقابلہ جات شروع ہوئے جن میں سو میٹر دوڑ، نشانہ غلیل، آنکھوں پر پٹی باندھ کر صحیح سمت کا تعیین جیسے کھیل شامل تھے۔ورزشی مقابلہ جات کے بعد علمی مقابلہ جات کروائے گئے جن میں مقابلہ تلاوت، نظم، حفظ قرآن اور تقریری مقابلہ جات شامل تھے۔

مقابلہ جات کے اختتام پردوپہر بارہ بجے اجتماع کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تلاوت قرآن پاک اور نظم کے بعد علمی اور ورزشی مقابلہ جات میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے انصار کو انعامات سے نوازا گیا۔ اس کے بعدخاکسار(لقمان فرید احمد،ریجنل مبلغ سلسلہ)نے مجلس انصار اللہ کی ایک ذمہ داری بچوں کی تربیت پر چند نصائح کیں اور دعا کروائی جس کے بعد پروگرام کا اختتام ہوا۔ نماز ظہر و عصر کے بعد حاضرین کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔

اللہ تعالیٰ کے فضل سے امسال سالانہ ریجنل اجتماع میں ریجن کی ۱۰؍ مجالس سے ۶۵؍ انصار شامل ہوئے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس اجتماع کے بہترین نتائج پیدا فرمائے اور انصار کی ذہنی اور جسمانی استعدادوں میں اضافے کا موجب بنائے۔ آمین

(رپورٹ: لقمان فرید احمد۔ مبلغ سلسلہ آئیوری کوسٹ)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button