یورپ (رپورٹس)

ڈنمارک کے دوسرے بڑے شہرآلبورگ میں تبلیغی سٹال

(محمد اکرم محمود۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل ڈنمارک)

مجلس انصار اللہ ڈنمارک کو پہلی بار ڈنمارک کے دوسرے بڑے شہر آلبورگ میں منعقد ہونے والے ایک میلہ جو کہ جسم،دماغ اور روح کے موضوع پر منعقد کیا جاتا ہے میں شرکت کی توفیق ملی۔یہ شہر کوپن ہیگن سے ۴۰۷؍کلو میٹر کی مسافت پر واقع ہے۔اس سے قبل کوپن ہیگن میں منعقد ہونے والے میلہ میں بھی مجلس کو شرکت کی توفیق ملی اور لوگوں کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے مجلس نے فیصلہ کیا کہ انتظامیہ کی طرف سے چار مختلف مقامات پر منعقد ہونے والے میلوں میں شرکت کی جائے۔ یہ اس سال کا دوسرا میلہ ہےجو مورخہ۳تا ۵؍ مارچ آلبورگ شہر میں واقع ایک کلچرل ہاؤس کے ہال میں کیا گیا۔ اس میلہ میں پچاس سے زائدآرگنائزیشنز نے مختلف سٹال لگائے۔ جن میں مختلف عیسائی چرچ، بدھسٹ اور دیگر تنظیموں کے سٹال تھے۔ اس میلہ کی خاص بات یہ ہے کہ اس کو وزٹ کرنے والے اکثر روحانی اور جسمانی امور کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے متلاشی نظر آتے تھے۔

الحمدللہ مجلس انصار اللہ ڈنمارک کو امسال اس میلہ میں تین دن شرکت کرنے کی توفیق ملی۔ چار انصار اور خدام مختلف اوقات میں سٹال پر ڈیوٹیاں دیتے رہے اور سٹال پر آنے والے مہمانان کو اسلام احمدیت کا پیغام پہنچاتے رہے۔ اس میلہ کی آرگنائزرنے بڑی خوشی کا اظہار کیا کہ پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ کسی اسلامی تنظیم سے کوئی باقاعدہ اس میں شامل ہوا ہے۔

پانچ ہزار سے زائد لوگوں نے اس میلہ کو وزٹ کیا۔ ہال میں داخلہ کے لیے ۱۲۰؍کرونز کا ٹکٹ مقرر تھا۔

الحمد للہ یہ تبلیغی سٹال بہت کامیاب رہا۔ کئی احباب نے قرآن مجید خریدا اور اسی طرح مختلف جماعتی لٹریچر مفت تقسیم کیا گیا۔سٹال پر قرآن مجید سننے کا بھی انتظام تھا جہاں لوگ ہیڈ فون لگا کر قرآن کریم کی تلاوت کو سنتے۔

اللہ تعالیٰ تمام شاملین اور کارکنان کو جزائے خیر عطا فرمائے۔آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button