افریقہ (رپورٹس)

گیمبیا کے ریجن لوئر ریور کی جماعت مانساکونکواور طاہر احمدیہ مسلم سیکنڈری سکول میں جلسہ یوم مسیح موعود

(مسعود احمدطاہر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل گیمبیا)

جماعت مانساکونکو میں جلسہ یوم مسیح موعود

محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ گیمبیا کے لوئر ریور ریجن کی جماعت مانساکونکو میں موجود جماعتی مشن اور جماعتی سکول کو ماہ مارچ میں جلسہ یوم مسیح موعود منعقد کرنےکی توفیق ملی۔الحمدللہ

مشن میں یہ جلسہ مورخہ ۱۹؍مارچ بروز اتوار کو بعد از نماز مغرب و عشاء شروع ہوا جو ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہا۔ اس میں تلاوت اور حدیث کے بعد مکرم محمد کماٹے لوکل معلم نے حضرت مسیح موعودؑ کا عشق رسول، مکرم سید سہیل احمد صاحب قائد مجلس نے حضرت مسیح موعودؑ کاعشق قرآن و خدمت قرآن اور آخر پر خاکسار (ایریا مشنری) نے جماعت احمدیہ کے قیام کی غرض اور اس کے حصول کے طریق پر تقریر کی۔جلسہ کی حاضری ۴۸ رہی۔جلسہ کے بعد شاملین کی لوکل مشروب سے تواضع کی گئی۔

طاہر احمدیہ مسلم سینئر سیکنڈری سکول میں جلسہ یوم مسیح موعود

مانساکونکو میں حضرت خلیفۃ المسیح الرابعؒ کا قائم کردہ سکول ہے جس کا نام طاہر احمدیہ مسلم سینئر سیکنڈری سکول ہے۔یہ سکول ۱۹۸۸ء میں قائم ہوا تھا۔مورخہ ۲۳؍ مارچ بروز جمعرات کو سکول میں صبح گیارہ بجے جلسہ مسیح موعودؑ کا انعقاد ہوا جو کہ جماعتی طلباکی تنظیم امسا (Ahmadiyya Muslim Students Assosiation)نے کیا۔اس جلسہ میں تلاوت،حدیث اور عربی قصیدہ کے بعد درج ذیل عناوین پر تقاریر ہوئیں: حضرت محمدﷺ کی مختصر سیرت، حضرت مسیح موعودؑ کا عشق رسولﷺ اور حضرت مسیح موعودؑ کا عشق قرآن۔

ان تقاریر کے بعد مجلس سوال وجواب ہوئی۔بعدازاں خاکسار نے طلبا سے تقاریر میں سے مختلف سوالات کیے اور درست جواب دینے والے طلبا میں انعامات تقسیم کیے گئے۔آخر پر خاکسار نے دعا کروائی اور جلسہ کا اختتام ہوا۔ اس جلسہ کا دورانیہ دو گھنٹے رہا۔اس جلسہ میں ۳۵؍احمدی جبکہ ۵۵۰کے قریب غیر احمدی شامل ہوئے۔

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button