متفرق شعراء

دُعاؤں کی گھڑی

(امۃ الباری ناصر)

اللہ سے ڈرنے کی دعاؤں کی گھڑی ہے
یہ دنیا تباہی کے دہانے پہ کھڑی ہے

پھیلاتی ہیں دنیا میں خطرناک تباہی
یہ جنگیں مفادات کی سفاک لڑی ہے

یوں لڑنے سے حل ہوتے نہیں کوئی مسائل
امن امن سے ملتا ہے یہی بات بڑی ہے

رہتا ہے کئی نسلوں پہ آسیب کا سایہ
اندوہ کی زخموں کی وباؤں کی کڑی ہے

انسان نے بارود میں دم توڑ دیا ہے
لوگوں کو حکومت کے بڑھانے کی پڑی ہے

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button