یورپ (رپورٹس)

جامعہ احمدیہ جرمنی میں تقریری مقابلے

(حامد اقبال۔شعبہ تاریخ جامعہ احمدیہ جرمنی)

مقابلہ تقریر بزبان انگریزی

مورخہ۸؍فروری ۲۰۲۳ء مقابلہ تقریر بزبان انگریزی منعقد ہوا۔ انگریزی تقریر کے لیے درج ذیل موضوعات مقرر کیے گئے:

۱۔نظام خلافت۔ عالمی اتحاد کا ضامن

۲۔اسلام۔ عورتوں کے حقوق کا عَلَم بردار

۳۔ تیسری جنگ عظیم اور ہماری ذمہ داریاں

۴۔ موسمیاتی تبدیلی کا خطرہ اور ہماری انفرادی ذمہ داریاں

اس مقابلہ میں تیرہ طلبہ نے حصہ لیا جبکہ مقابلہ کے منصفین کے فرائض انتصار احمد صاحب (منصف اعلیٰ) اور نویدالظفرصاحب نے ادا کیے۔

مقابلہ میں اوّل عزیزم یونس یوسف درجہ ثانیہ، دوم عزیزم فیاض احمددرجہ رابعہ اور سوم عزیزم تکریم احمددرجہ ممہدہ رہے۔ مقابلہ کا اختتام دعا کے ساتھ ہوا۔

مقابلہ تقریر بزبان جرمن

مورخہ ۱۵؍فروری کو مقابلہ تقریر بزبان جرمن منعقد ہوا۔ جرمن تقریر کے لیے درج ذیل موضوعات مقرر کیے گئے:

۱۔ ایمان کی جڑ نماز ہے

۲۔ ’’ہر اک نیکی کی جڑ یہ اتقاء ہے‘‘

۳۔ انسان کی روح کی پاکیزگی کیسے ممکن ہے؟

۴۔ احمدیت نے دنیا کو کیا دیا؟

اس مقابلہ میں اکیس طلبہ نے حصہ لیا۔مقابلہ کے منصفین کے فرائض حسنات احمد صاحب (منصف اعلیٰ)، طارق ہیوبش صاحب اور جری اللہ خان صاحب نے ادا کیے۔

اس مقابلہ میں اوّل عزیزم یونس یوسف درجہ ثانیہ، دوم عزیزم عدنان احمد بٹ درجہ خامسہ اور سوم عزیزم فیاض احمددرجہ رابعہ رہے۔

مقابلہ تقریر بزبان اردو

مورخہ ۲۲؍ فروری کو مقابلہ تقریر بزبان اردو منعقد ہوا۔ اردو تقریر کے لیے درج ذیل موضوعات مقرر کیے گئے:

۱۔ میں تجھ سے نہ مانگوں ، تو نہ مانگوں گا کسی سے

۲۔ آنحضورﷺکا توکّل علی اللہ

۳۔خلافت احمدیہ، امن عالم کی ضامن

۴۔وقف کی اہمیت اور ہماری ذمہ داریاں

آج کے اس مقابلہ تقریرمیں چودہ طلبہ نے حصہ لیا۔مقابلہ کے منصفین کے فرائض محمودخان صاحب (منصف اعلیٰ)، مبارک احمد تنویرصاحب اور انتصار احمد صاحب نے ادا کیے۔

اس مقابلہ میں اوّل عزیزم مبارز احمد بھٹی درجہ خامسہ، دوم عزیزم حافظ احتشام احمددرجہ شاہد اور سوم عزیزم قویم احمد ملک درجہ ثالثہ رہے۔

مقابلہ تقریر بزبان عربی

مورخہ یکم مارچ کو مقابلہ تقریر بزبان عربی منعقد ہوا۔ عربی تقریر کے لیے درج ذیل موضوعات مقرر کیے گئے:

۱۔دعا عبادات کا مغز ہے

۲۔مصائب کے وقت صبر سے متعلق اسوہ رسول ﷺ

۳۔ اطاعتِ خلافت

۴۔ جہاد فی سبیل اللہ

آج کے اس مقابلہ تقریرمیں بارہ طلبہ نے حصہ لیا۔مقابلہ کے منصفین کے فرائض مأزن عکلہ صاحب (منصف اعلیٰ)، حفیظ اللہ بھروانہ صاحب اور عثمان احمد چیمہ صاحب نے ادا کیے۔

مقابلہ میں اوّل عزیزم فیاض احمد درجہ رابعہ، دوم عزیزم مبارز احمد بھٹی اور عزیزم سید اعتزاز شاہ درجہ خامسہ اور سوم پوزیشن عزیزم عدنان احمد گل صاحب درجہ شاہد رہے۔ جبکہ عزیزم یونس یوسف درجہ ثانیہ حوصلہ افزائی کے مستحق قرار پائے۔

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button