متفرق شعراء

خلافت

خلافت سے ہم کو ہے لَو اب لگانی
خلافت ستارہ ہے اک آسمانی

خلافت وہ پانی جو ہے پاک و صاف
خلافت سے روحوں کو ہے جاودانی

خلافت سے سب دل منور ہوئے ہیں
حیات اپنی سنگ اس کے ہم کو بِتانی

خلیفہ سے ہم ہیں خلیفہ ہمارا
اطاعت میں اس کی ملے کامرانی

بہت شکر و احساں خدا کا ہے ہم پر
گھروں میں خلافت سے ہے شادمانی

(عدیل امجد)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button