مصروفیات حضور انور

حضرت امیر المومنین خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ کی مصروفیات

مورخہ 12؍ تا 15؍ستمبر2019ء حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيزکي گوناگوں مصروفيات کے علاوہ ديگر امورکي ايک جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭… 13؍ ستمبربروز جمعۃ المبارک:حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نےمجلس انصار اللہ یُوکے کے اجتماع گاہ واقع کنٹری مارکیٹ، ہمپشئرميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم۔ ٹي۔ اے۔ کے مواصلاتي رابطوں نيز يو ٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔ حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں اخلاص و وفا کے پیکردو صحابہ کرام حضرت نعمان بن عمرو ؓاور حضرت خبیب بن اسافؓ کی سیرتِ مبارکہ کا دل نشیں تذکرہ فرمایا۔نیز محترمہ رشیدہ بیگم صاحبہ (آف ربوہ)،مکرم محمد شمشیر خان صاحب (آف ناندی، فجی) اور محترمہ فاطمہ محمدمصطفیٰ صاحبہ (آف کردستان ۔حال ناروے)کی وفات پر ان کا ذکر خیر فرمایا اور نمازِ جمعہ اور عصر کی ادائیگی کے بعد اِن مرحومین کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔

٭…نمازوں کے بعد پرچم کشائی کی تقریب ہوئی جس میں حضور انور نے انصارللہ کا پرچم لہرایا جس کے بعد دعا ہوئی۔

٭… حضور انور نے آج شام کو اسلام آباد کے مختلف مقامات کا معائنہ فرمایا اور بعض امور کے متعلق ہدایات سے نوازا۔ حضور انور نے سب سے پہلے اسلام آباد کے احاطے میں موجود دفتر ایڈیشنل وکالت مال میں تشریف لے گئے اور معائنہ فرمایا۔ بعد ازاں گیسٹ ہاؤس(سابقہ قیام گاہ حضرت خلیفۃ المسیح)کا معائنہ فرمایا۔ اس کے بعد حضورِ انور ایوانِ مسرور کی طرف تشریف لے گئے اور ہال کے عقبی جانب جا کر معائنہ فرمایا اوتعمیرات کے حوالے سے بعض امور استفسار فرمائے۔اس کے بعد حضور انور اس راستے سے گزرتے ہوئے رہائشی حصہ کی طرف تشریف لے گئے جسے مردوں اور خواتین کے لیے درمیان میں پھولوں کے گملے رکھ کر علیحدہ کیا گیا ہے۔ گھروں کے باہر کھڑے بچے اور بچیاں حضورِ انور کو بلند آوا زمیں ‘السّلام علیکم پیارے حضور’ عرض کرتے اور جواب میں حضورِ انور سے وعلیکم السلام کی لازوال دعا کا تحفہ وصول پاتے۔ اس دوران حضور انور مختلف امور کے متعلق ہدایات سے نوازتے رہے۔بعد ازاں حضور انور اپنے دفتر تشریف لے آئےاور پھر نمازِ مغرب کے لیے مسجد مبارک تشریف لے گئے۔

٭… 14؍ستمبر بروز ہفتہ: آج صبح دفتری ملاقاتوں کے دوران میڈیکل ایسوسی ایشن کے عاملہ کے ممبران نے حضورِ انور کی خدمت میں حاضر ہو کر ملاقات کا شرف حاصل کیا۔

٭…حضور انور نے مسجد مبارک اسلام آباد میں نماز عصر کے بعددرج ذیل5؍نکاحوں کا اعلان فرمایا اور ان نکاحوں کے با برکت ہونے کے لیے دعا کروائی۔

٭…عزیزہ غزالہ طارق (واقفۂ نو)بنت مکرم طارق غنی بھٹی صاحب(معلم سلسلہ۔ربوہ) ہمرہ مکرم زاہد احمد بھٹی صاحب (مربی سلسلہ)ابن مکرم منور حسین صاحب(گرمولہ ورکاں۔ضلع گوجرانوالہ)

٭…عزیزہ منزہ ناصربنت مکرم محمد ناصر احمد طاہر صاحب (اوکاڑہ)ہمراہ مکرم عزیز الرحمان صاحب (مربی سلسلہ۔ ربوہ)ابن مکرم محمد سعید طارق صاحب

٭…عزیزہ عائشہ نثار بنت مکرم نثار احمدصاحب شہید(کینیڈا) ہمراہ مکرم مطاہر احمد صاحب ابن مکرم مبشراحمد صاحب (لندن)

٭…عزیزہ باسلہ بشیر بنت مکرم بشیر احمد خان صاحب (لندن)ہمراہ مکرم حماد احمد مسعود(وقف نو) ابن مکرم مسعود احمد صاحب(سوئٹزرلینڈ)

٭…عزیزہ ھبتہ الرحیم مریم بنت مکرم غفور احمد صاحب مرحوم(لندن) ہمراہ مکرم عدنان احمد عارف صاحب ابن مکرم مبارک احمد صاحب (لندن)

٭…15؍ستمبر بروز اتوار:آج حضور انورلجنہ اماء اللہ برطانیہ اور مجلس انصار اللہ برطانیہ کے سالانہ اجتماعات میں رونق افروز ہوئے۔ حضور انور بارہ بجکر بیس منٹ کے قریب اجتماع گاہ پہنچے۔حضور انور نے پہلے لجنہ اماء اللہ کے اجتماع گاہ میں تشریف لا کر اختتامی اجلاس سے خطاب فرمایا۔
بعد ازاں حضور انور انصار اللہ کے اجتماع گاہ میں تشریف لائے اور نمازِ ظہر و عصر جمع کر کے پڑھائیں۔ نمازوں کی ادائیگی کے بعدمجلس انصار اللہ کے اختتامی اجلاس کی کارروائی کا آغاز ہوا جس میں حضور انور نے خطاب فرمایا۔ دونوں خطابات کی تفصیلی رپورٹ اس شمارے میں ملاحظہ فرمائیں۔

اَللّٰھُمَّ أَيِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ

وکُنْ مَعَہٗ حَيْثُ مَا کَانَ وَانْصُرہُ نَصْرًا عَزِيْزًا

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button