افریقہ (رپورٹس)

جامعہ احمدیہ تنزانیہ میں مجلس ارشاد کا قیام ’’براہین احمدیہ‘‘کے موضوع پر پہلی نشست

(عبدالناصر باجوہ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل تنزانیہ)

محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے جامعہ احمدیہ تنزانیہ میں مورخہ ۹؍اپریل۲۰۲۳ء کو مجلس ارشاد کا قیام عمل میں آیا۔ اس سلسلہ میں پہلی نشست کا آغاز اسی روز دوپہر بارہ بجے محترم عابد محمود صاحب پرنسپل جامعہ احمدیہ تنزانیہ کی صدارت میں ہوا۔ پہلی نشست ’’براہین احمدیہ کا تعارف و پس منظر اور اس کے روح پرور اثرات‘‘ کے موضوع پر ہوئی اور اس کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ بعد ازاں نگران مجلس ارشاد مکرم شفیع محمد میمن صاحب نے سواحیلی زبان میں ’’براہین احمدیہ کا تعارف و پس منظر اور اس کے روح پرور اثرات‘‘ کے موضوع پر تقریر کی۔ تقریب میں مکرم ریاض احمد ڈوگر صاحب ریجنل مبلغ ٹانگا ریجن نے بھی شرکت کی۔

بالآخر اجتماعی دعا سے تقریب اختتام کو پہنچی۔ اللہ تعالیٰ ہمیں حضرت مسیح موعودؑ کے علمی و روحانی خزانہ سے فائدہ اٹھانے والا بنائے۔ آمین

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button