یورپ (رپورٹس)

افطار ڈنر جماعت لولیو سویڈن

(رضوان احمد افضل۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل سویڈن)

مورخہ ۱۸؍رمضان المبارک بمطابق ۹؍اپریل ۲۰۲۳ء بروز اتوار جماعت لولیو، سویڈن کے نماز سینٹر میں افطاری کا پروگرام رکھا گیا جس میں مقامی سیاستدانوں، چرچ کے نمائندوں، پولیس، سول سوسائٹی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ لوگوں کو بھی مدعو کیا گیا۔

افطاری سے آدھ گھنٹہ قبل پروگرام شروع کیا گیا جس میں خاکسار نے پریزنٹیشن کے ساتھ مہمانوں کو جماعت کا تفصیلی تعارف کروایا جس میں حضرت خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ کی امن عالم کے لیے کوششوں کا خاص طور پر ذکر کیا گیا۔

اذان کے بعد مہمانوں کو کھانا پیش کیا گیا۔ مہمانوں نےاس پروگرام کی تعریف کی اور دوبارہ بھی جماعتی پروگرامز میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button